ETV Bharat / state

راجیوکمار نے دو ہفتے کا وقت مانگا

روزیلی چٹ فنڈ بدعنوانی معاملے میں مبینہ طور پر ملوث کولکاتا پولس کے سابق کمشنر راجیو کمار نے سی بی آئی کے سامنے آج پیش ہونے کے بجائے دوہفتہ کا وقت مانگا ہے۔

راجیوکمار نے دو ہفتے کا وقت مانگا
author img

By

Published : Aug 8, 2019, 8:37 PM IST

کولکاتا پولیس کے سابق پولیس کمشنر اورآئی پی ایس آفیسر راجیو کمار کے قریبی ذرائع کے مطابق انہوں نے سی بی آئی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ دفتری کام کاج میں مشغول ہیں اور انہوں نے دو ہفتے کا وقت طلب کیا ہے۔اس سے قبل سپریم کورٹ کی ہدایت پر راجیو کمار سی بی آئی کے سامنے شیلانگ میں پیش ہوئے تھے۔

کلکتہ ہائی کورٹ میں اس وقت راجیو کمار کی درخواست پر سماعت چل رہی ہے۔عدالت نے عارضی طور پر راجیو کمار کی گرفتاری پر روک لگارکھی ہے۔سی بی آئی اب راجیو کمار سے شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی کیس کے علاوہ روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالے میں پوچھ تاچھ کرنا چاہتی ہے۔

سی بی آئی کا الزا م ہے کہ راجیو کمار چٹ فنڈ بدعنوانی کیس کی جانچ کیلئے ریاستی حکومت کے ذریعہ قائم ایس آئی ٹی کے سربراہ کے طور پر ثبوت کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی ہے اور کئی ثبوتوں کو مٹایا ہے۔جس سے کئی بااثر افراد کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ شارداچٹ فنڈ بدعنوانی کیس کی طرح روز ویلی چٹ فنڈ کیس سے چھٹکارا پانے کے لیے راجیو کمار نے دوہفتوں کی مہلت مانگی ہے۔

واضح رہے کہ کولکاتا پولیس کے سابق پولیس کمشنر راجیو کمار پر شارداچٹ فنڈ کیس میں ثبوت سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام ہے۔ سی بی آ ئی نے راجیو کمار سے پوچھ تاچھ کرنے کے لیے ان کی گرفتاری کامطالبہ کر رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.