کولکاتا: مغربی بنگال کے اہم فٹبال کلبوں محمڈن اسپورٹنگ اور موہن بگان کی نمائندگی کرچکے سید نعیم الدین بھارتی فٹبال کی تاریخ میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہیں. سید نعیم الدین بھارتی فٹبال کے واحد ایسے فٹبالر ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر کسی ملک کی فٹبال ٹیم کی تربیت کا موقع ملا. ان سے پہلے کسی بھی بھارتی فٹبالر کو یہ اعزاز نہیں مل سکا ہے۔ ex indian coach syed nayeemuddin don't want to leave kolkata
سید نعیم الدین نے کہا کہ وہ کولکاتا چھوڑ کر حیدرآباد واپس لوٹنا نہیں چاہتے ہیں. اس شہر نے انہیں وہ سب کچھ دیا جو ایک کامیاب آدمی کو ملنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ اس شہر نے مجھے شہرت، دولت اور بین الاقوامی سطح پر شناخت بنانے کا سنہرا موقع دیا. اس کے ساتھ ساتھ کولکاتا کے لوگوں سے بے پناہ پیار ملا اور آج تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھلا کون اس پیارے شہر کو چھوڑ کر جانا چاہے گا۔
انہوں نے کہا کہ زندگی کا ایک حقیقی پہلو یہ بھی ہے کہ ہر انسان کو تلخ تجربہ ہوتا ہے. انہیں بھی ہوا. یہ ان دنوں کی بات ہے جب کولکاتا کے ساتھ ساتھ بھارتی فٹبال کے وہ سپر اسٹار تھے. سید نعیم الدین نے کہا کہ فٹبال آج بھی ان کی پہلی محبت ہے. اس کے لیے وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں. بھارت کی موجودہ فٹبال ٹیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نئی صلاحیت کے آنے پر بریک لگ گیا ہے. فیڈریشن کو نئی صلاحیت کو تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ دروناچاریہ ارجن ایوارڈ یافتہ سید نعیم الدین بھارتی فٹبال کی تاریخ کے کامیاب فٹبالر اور کوچ ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں بھی کبھی ہمت نہیں ہاری اور کبھی پیچھے موڑ کر بھی نہیر دیکھا۔ بھارتی فٹبال کی تاریخ میں سید نعیم الدین کسی تعارف کا محتاج نہیں ہیں۔ وہ بھارتی فٹبال کی تاریخ کے پہلے سابق کھلاڑی ہیں جنہیں بنگلہ دیش کی قومی فٹبال ٹیم کوچنگ کرنے کا موقع ملا ہے۔ Footballer Syed Nayeemuddin
سید نعیم الدین سنہ 1944 میں ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ بچپن سے ہی فٹبال کھیل کے دیوانے تھے، انہوں نے اسی کھیل کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا۔ سید نعیم الدین نا صرف ایک کامیاب کھلاڑی تھے بلکہ بھارتی قومی فٹبال ٹیم کے کامیاب کپتان بھی ثابت ہوئے، وہ اپنی غیر معمولی صلاحیت کی بنیاد پر بھارتی فٹبال پر حکمرانی بھی کی۔ سید نعیم الدین نے کولکاتا کے تینوں بڑے کلب ایسٹ بنگال، موہن بگان اور محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔'
یہ بھی پڑھیں:
- Interview with Footballer Syed Nayeemuddin: فٹبالر سید نعیم الدین سے خصوصی بات چیت
Shan E Mohammedan Award: سابق فٹبالر سید نعیم الدین اور محمد فرید 'شانِ محمڈن ایوارڈ' سے سرفراز
کولکاتا میں انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو اصل شناخت ایران جاپان، جنوبی کوریا اور چین جیسی ٹیموں پر جیت حاصل کرنے کے بعد ملے گی. واضح رہے کہ سید نعیم الدین کو اسی سال رمضان میں محمڈن اسپورٹنگ کلب کی جانب سے شان محمڈن اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب انتظامیہ نے سابق فٹبالر محمد فرید کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سب سے پہلے انہیں شانِ محمڈن ایوارڈ کے ساتھ چیک اور خصوصی مومنٹو سے نوازا تھا۔ اس کے بعد بھارتی قومی فٹبال ٹیم کے سابق عظیم فٹبالر اور کوچ سید نعیم الدین کو شانِ محمڈن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جب سابق فٹبالر اور قومی فٹبال ٹیم کے کوچ سید نعیم الدین نے کہا کہ 'اس تاریخی اعزاز کے لیے کلب انتظامیہ کا بہت شکر گزار ہوں، کلب انتظامیہ نے خدمات کا اعتراف کیا اور اس ایوارڈ سے نوازا۔' انہوں نے کہا کہ 'محمڈن اسپورٹنگ درست سمت میں گامزن ہے۔ دو تین سال اسی طرح گزرا تو یقین سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ بھارتی فٹبال میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتی ہے۔