ETV Bharat / state

Former Footballer Passes Away سابق ہندوستانی فٹبالر پریمل ڈے کا انتقال

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 6:43 PM IST

سابق ہندوستانی فٹ بالر پریمل ڈے کا طویل علالت کے بعد بدھ کو کولکاتا میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 81 برس تھی۔ سابق فٹبالر کی موت پر موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ Former Footballer Passes Away

Etv Bharat
Etv Bharat

کولکاتا: بھارت کے سابق فٹبال کھلاڑی پریمل ڈے 4 مئی 1941 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے پانچ میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ کوریا کے خلاف میچ میں ان کے واحد بین الاقوامی گول کی بدولت ہندوستان نے 1966 مرڈیکا کپ میں تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔

سابق ہندوستانی فٹبالر پریمل ڈے کا انتقال

انہوں نے کلب کی سطح پر ایسٹ بنگال کی نمائندگی کرتے ہوئے 84 گول داغے۔ پریمل نے اپنے شاندار کیریئر میں کلکتہ فٹ بال لیگ اور آئی ایف اے شیلڈ تین تین بار جیتا۔ اس کے علاوہ وہ ڈیورنڈ کپ (دو بار) اور روورس کپ (تین بار) جیتنے والی ٹیموں کا حصہ رہے تھے۔ پریمل ڈے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر کلیان چوبے نے کہا، "پریمل ڈے کی موت ہندوستانی فٹ بال کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

ہمارے جنگلا دا 1960 کی دہائی کے بہترین منصوبہ سازوں میں سے ایک تھے۔ وہ آج بھی فٹ بال کے شائقین کے دل و دماغ میں موجود ہیں۔ میری تعزیت ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:India vs New Zealand بھارت اور نیوزی لینڈ میچ، میٹرو ٹرین رات ساڑھے بارہ بجے تک چلے گی

پریمل نے 1971 میں موہن بگان میں شمولیت کے بعد دوبارہ روورس کپ جیتا تھا۔ قومی سطح پر، انہوں نے 1962 اور 1968 میں دو بار بنگال کی کپتانی کرتے ہوئے سنتوش ٹرافی کا خطاب جیتا تھا۔سابق فٹبالر کی موت پر موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے تعزیت پیش کی ہے۔ایسٹ بنگال کلب انتظامیہ کی جانب سے سابق فٹبالرکی موت پر پریس نوٹ جاری کیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.