ETV Bharat / state

SSC Recruitment Scam: پارتھو چٹرجی کی گرفتاری کے بعد ایس ایس سی تقرری کی سچائی سامنے آ جائے گی - مغربی بنگال میں ایس ایس سی تقررری میں بدعنوانی

حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر پارتھو چٹرجی کی گرفتاری کے بعد ہی 'ایس ایس سی' تقرری معاملے کی سچائی سامنے آئے گی، سی بی آئی نے اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ West Bengal SSC Recruitment Scam

مغربی بنگال میں ایس ایس سی تقررری میں بدعنوانی

author img

By

Published : May 14, 2022, 3:20 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس ایس سی کی تقرری میں بدعنوانی کا معاملہ ریاست کا سب سے بڑا معاملہ ہے اور حکومت کی جانب سے اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ وہ دن دور نہیں ہے جب اس معاملے میں ترنمول کانگریس کے کئی رہنما جیل جائیں گے، بس وقت کا انتظار ہے۔ West Bengal SSC Recruitment Scam

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی پر سی بی آئی نے کارروائی شروع کردی ہے۔ وہ کسی بھی وقت گرفتار ہو سکتے ہیں۔ ان کی گرفتاری کے بعد ہی معاملے کی سچائی منظر عام پر آئے گی۔ حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ 'حیرت کی بات ہے کہ بغیر امتحان، بغیر انٹرویو کے بحالی کیسے کی گئی، کسی نے پوچھنے یا جاننے کی کوشش تک نہیں کی۔ West Bengal SSC Recruitment Scam

BPSC Exam Paper Leak Case: بی پی ایس سی پرچہ لیک ہونے پر جاپ طلباء کا زبردست احتجاج

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں ایس ایس سی تقرری معاملے میں بدعنوانی کے انکشاف کے بعد سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.