کولکاتا:گزشتہ روز 10 ستمبر کو ای ڈی نے شہر کے چھ مقامات پر چھاپے مار کربڑے پیمانے پرنوٹوں کے بنڈل ضبط کیے، بشمول شاہی اسٹیبل روڈ، نیو ٹاؤن، گارڈن ریچ۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہی اسٹیبل روڈ کے رہائشی عامر خان نے ای نگٹس نامی گیمنگ ایپ بنا کر کروڑوں روپے کا دھوکہ دیا ہے۔Enforcement Directorate Seized Crores Of Crypto Currency In kolkata
مرکزی ملزم عامر کے گھر سے 17 کروڑ 32 لاکھ کی نقدی برآمد کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ ای ڈی نے 13 کروڑ 56 لاکھ روپے کی کرپٹو کرنسی بھی ضبط کیا تھا۔ مقدمہ PMLA ایکٹ کے تحت شروع کیا گیا تھا۔ کلکتہ پولیس نے اتر پردیش کے غازی آباد سے مفرور عامر کو گرفتار کرلیا ہے۔
عامر کے قریبی دوست رومین اگروال کو ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے گھر سے 1 کروڑ 65 لاکھ روپے نقد اور 44.5 بٹ کوائنز (جس کی اس وقت ہندوستانی کرنسی میں ایکسچینج ویلیو 7 کروڑ 12 لاکھ تھی) برآمد ہوئے تھے۔ ای ڈی نے جمعہ کو کہا کہ چھاپے کے دوران مزید 150.22 بٹ کوائنز ضبط کیے گئے۔ جس کی ہندوستانی کرنسی میں ایکسچینج ویلیو 22 کروڑ 82 لاکھ روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:AMU Urdu Department اے ایم یو اردو شعبہ کو دنیا بھر میں منفرد حیثیت حاصل
جعلی کالا دھن کم از کم 300 کھاتوں میں جمع کر کے سفید کیا گیا تھا۔ پھر اس رقم سے کرپٹو کرنسیز خریدی گئیں۔ وکرم سنگھ گاندھی نام کے ایک اور شخص کو رومن سے پوچھ گچھ کے بعد گزشتہ بدھ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ گرفتار وکرم دھوکہ دہی میں ثالث کے طور پر کام کر رہا تھا۔Enforcement Directorate Seized Crores Of Crypto Currency In kolkata