کولکاتا:ای ڈی کے بیان کے مطابق پیر اور منگل کولکاتا میںلیپس اینڈ باؤنڈس پرائیویٹ لمیٹڈنامی کمپنی کے تین مقامات پر تلاشی لی گئی۔ اس کمپنی میں چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر سوجے کرشنا جو اس وقت جیل میں ہیں کے طور پر کام کرتے ہیں جب کہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ترنمول ایم پی ابھیشیک بنرجی ہیں۔ یہ بھی لکھا ہے کہ ابھیشیک 2012 سے 2014 تک اس تنظیم کے ڈائریکٹر تھے۔
ڈائمنڈ ہاربر سے دو مرتبہ کے ایم پی ابھیشیک کے ذریعہ پیش کردہ حلف نامہ جب وہ 2014 یا 2019 میں لوک سبھا انتخابات کے امیدوار تھے میں اس کمپنی سے وابستگی سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔2014 کے حلف نامے میں، انہوں نے کہا کہ ان کے پاس لیپس اینڈ باؤنڈز پرائیویٹ لمیٹڈکے 1000 شیئرز ہیں جن کی مالیت 10 ٹکا ہے۔ 2019 کے حلف نامہ مایں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق ابھیشیک نے لوک سبھا الیکشن لڑنے سے پہلے تنظیم سے تمام تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ ای ڈی نے اپنے پریس بیان میں جو جملہ لکھا ہے اس کا مطلب ہے کہ ابھیشیک اب بھی کمپنی کے سی ای او ہیں۔ اس سے پہلے و ڈائریکٹر تھے۔مگر سوال یہ ہے کہ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری سے متعلق یہ معلومات ای ڈی کو کہاں سے ملی ہے ؟
ای ڈی نے 30 مئی کو ٹیچر بھرتی بدعنوانی کیس میں سجے کرشن کو گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی پہلے ہی چارج شیٹ داخل کر چکی ہے۔ اس میں سوجے کرشنا کا نام شامل ہے۔ گرفتاری سے پہلے یہ معلوم ہوا تھا کہ سوجے کرشنالیپس اینڈ باؤنڈز پرائیویٹ لمیٹڈ میں کچھ عرصہ سے ملازم تھے۔ وہ سب سے پہلے پریس میں ابھیشیک کا نام لے رہے تھے۔ وہ بار بار کہتے، ’’میرے صاحب کو کوئی چھو نہیں سکتا۔‘‘ جب ان کا نام پوچھا جاتا تو وہ جواب دیتے، ’’ابھیشیک بنرجی‘‘۔
ترنمول آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک گزشتہ اتوار کو امریکہ میں اپنی آنکھوں کا علاج مکمل کرنے کے بعد کلکتہ واپس آئے ہیں۔ اگلے دن، ای ڈی نےلیپس اینڈ باؤنڈس پرائیویٹ لمیٹڈ کے مختلف مقامات پر تلاشی لی۔ تلاش پیر کی رات سے منگل کی صبح تک جاری رہا۔ ممتا بنرجی نے منگل کو اس بارے میں بات کی تھی۔ منگل کو نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ وہ ہمارے گھر میں روزانہ ہمیں تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ کل بھی رات بھر میرے اہل خانہ کو پریشان کرنے کی کوشش کی گئی۔ بعد میں ممتا نے وضاحت کی کہ ان کے کالی گھاٹ کے گھر کی تلاشی نہیں لی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ’فضول باتیں کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، وہ ہریش چٹرجی اسٹریٹ نہیں گئے۔ ممتا 30B ہریش چٹرجی اسٹریٹ میں رہتی ہیں۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے حلف نامہ میں ابھیشیک کا پتہ بھی وہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mohammad Salim ممتا بنرجی اصل مجرموں کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں، سلیم
ای ڈی تحقیقات کرتے وقت میڈیا کو ہمیشہ پریس بیان کے ذریعے مطلع نہیں کرتا ہے۔ لیکن منگل کو ممتا نے ای ڈی کی تلاشی کے طریقہ کار پر کچھ سوالات اٹھائے تھے کہ تالا توڑ کر گھر میں ای ،ڈی داخل ہوئی ہے ۔کون گرانٹی دے گا وہ دھماکہ خیز مواد یا پھر بندوق نہیں رکھیں گے۔ای ڈی کے بیان کے مطابق کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم پر کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سجے کرشنا اساتذہ کی بھرتی سے متعلق معاملات سے بھی جوری ہوئی ہیں۔اس جانچ میں ای ڈی نے اب تک 126.70کروڑ کی وصولی اور ضبط کی ہے۔ ای ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ اس معاملے میں اب تک سات لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پارتھا چٹرجی کا ذکر وہاں ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی اور سابق وزیر تعلیم کے طور پر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ارپیتا مکوپادھیائے، مانک بھٹاچاریہ، کنتل گھوش، شانتنو بنرجی اور سوجے کرشنا کے نام شامل ہیں۔
یو این آئی