ETV Bharat / state

ED Questioning Abhishek Banerjee ٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے

حکمراں ٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی اساتذہ کی بھرتی گھوٹالہ معاملے میں مرکزی ایجنسی کے سمن کا جواب دینے بدھ کے روز سی جی او کمپلیکس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے افسران کے سامنے پیش ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

ٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 6:00 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی صبح 11 بجے کے بعد سالٹ لیک کے سی جی او کمپلیکس پہنچے۔ذرائع نے بتایا کہ وہاں سے وہ سیدھے چھٹی منزل پر ای ڈی حکام کے پاس گئے۔

واضح رہے کہ آج ہی نئی دہلی میں اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' کی رابطہ کمیٹی کی میٹنگ ہے اور ابھیشیک بنرجی انڈیا گروپ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ہیں۔ انہوں نے اتوار کو کہا کہ ای ڈی کے نوٹس کے تحت انہیں 13 ستمبر کو ایجنسی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔

ابھیشیک بنرجی نے ' ایکس' پر پوسٹ کیاکوآرڈینیشن کمیشن آف انڈیا کی پہلی میٹنگ 13 ستمبر کو دہلی میں ہو رہی ہے، جہاں میں ایک ممبر ہوں۔ لیکن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مجھے اسی دن ان کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس بھیجا ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعدای ڈی مبینہ اساتذہ بھرتی گھوٹالہ کی جانچ کر رہی ہے، جہاں اہل امیدواروں کو نوکریوں سے محروم کر دیا گیا تھا اور "نااہل" امیدواروں کو نقد رقم دے کر مقرر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Nusrat Jahan At ED ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ دفتر میں حاضر

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مرکزی ایجنسیوں نے بھرتی گھوٹالہ کے سلسلے میں کسی ٹی ایم سی لیڈر کو طلب کیا ہو۔ای ڈی اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) دونوں نے ابھیشیک بنرجی کو سمن جاری کیا ہے۔حکمران جماعت نے بدھ کو اپنے میڈیا سیل میں ابھیشیک بنرجی کے حوالے سے کہا کہ بی جے پی مرکزی ایجنسیوں کو میرے خلاف لڑنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ میرے خلاف سی بی آئی اور ای ڈی کا استعمال کرتے ہوئے اس طرح کی دھمکیاں مجھے عوامی خدمات یا عوام تک پہنچنے سے نہیں روک سکیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.