ETV Bharat / state

ای ڈی کے سربراہ راہل نوین کولکاتا پہنچے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 4:45 PM IST

ED Chief In Kolkata انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ڈائریکٹر راہل نوین مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر شاہجہاں شیخ کے گھر پر چھاپے کے دوران ان کے افسران پر حملے کے چار دن بعد منگل کو یہاں پہنچے۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

ای ڈی کے سربراہ راہل نوین کولکاتا پہنچے
ای ڈی کے سربراہ راہل نوین کولکاتا پہنچے
ای ڈی کے سربراہ راہل نوین کولکاتا پہنچے

کولکاتا:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ راہل نوین دوپہر دمدم ہوائی اڈے پر پہنچے .یہاں انہوں نے ای ڈی کے تین عہدیداروں کے ساتھ ایک گھنٹے تک میٹنگ کی۔ اس کے بعد وہ رات کے آرام کے لیے ہوٹل روانہ ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی سربراہ زمینی حقیقت کا جائزہ لینے کے لیے افسران کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ ای ڈی کے کولکتہ کے دفتر نے پہلے ہی جمعہ کو دو مقامات پر ہونے والے حملوں کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ بھیجی تھی۔ ان میں سے 24 پرگنہ میں سندیش کھالی ہے جہاں ای ڈی کے اہلکار کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف پر حملے کی سازش رچنے کا ملزم شاہجہان شیخ رہتا اور دوسرا بونگاؤں میں جہاں میونسپلٹی کے سابق سربراہ شنکر ادیہ عرف ڈاکو رہتا ہے۔سندیش کھالی میں تلاشی آپریشن چھوڑ کر ای ڈی افسران جان کے خوف سے واپس لوٹ آئے تھے۔ جبکہ بونگاؤں کی ٹیم نے راشن تقسیم گھپلہ میں ملوث ہونے کے الزام میں ادیہ کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:سندیش کھالی کے واقعے کے بعد بی جے پی پولرائزیشن کی سیاست میں مصروف

ای ڈی نے ہفتہ کو مفرور شیخ کے لئے ایک لک آؤٹ نوٹس جاری کیا، جو ابھی تک گرفتاری سے بچ رہا ہے۔ دریں اثنا، ای ڈی کو شبہ ہے کہ پی ڈی ایس گھوٹالہ 9,000 سے 10,000 کروڑ روپے کے درمیان ہے جس میں سے 2,000 کروڑ روپے براہ راست یا بنگلہ دیش کے ذریعے دبئی منتقل کیے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.