ریاست بنگال کے کولکاتا میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کے علاوہ معروف اداکارہ شبانہ اعظمی اور دوسری فلمی ہستیاں بھی موجود رہیں۔
اس اختتامی تقریب کی شروعات امیتابھ بچن کے ویڈیو پیغام سے ہوا۔ امیتابھ بچن علالت کے سبب اس بار کولکاتا بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں شرکت نہیں کر پائے حالانکہ انہوں نے وزیراعلی ممتا بنرجی سے تقریب میں شرکت کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کولکاتا ان کے دوسرے گھر کی طرح ہے، پہلی نوکری ان کی کولکاتا میں ہی ہوئی تھی انہوں بتایا کہ جیا بھادری سے ان کی پہلی ملاقات بھی کولکاتا میں ہی ہوئی تھی، انہوں نے خط بھیج کر اس کی اطلاع دی کہ وہ نہیں آ پائیں گے لیکن ایک ویڈیو پیغام ضرور بھیجیں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ 8 نومبر سے کولکاتا بین الاقوامی فلم فیسٹیول جاری تھا اور آج فیسٹیول کا آخری دن تھا اس موقع پر اداکارہ شبانہ اعظمی، مادھوی مکھرجی،شاسوت چٹرجی، شتابدی راۓ، رنجیت ملک،گوتم گھوش،پرامبرتو مکھرجی، سبھاشری،اور وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی موجود تھیں۔