ETV Bharat / state

کولکاتا ائرپورٹ پر پرائیویٹ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ - مغربی بنگال کے ڈی جی پی

کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایک پرائیویٹ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ سے افراتفری مچ گئی۔

SPICEJET
SPICEJET
author img

By

Published : Feb 2, 2021, 9:43 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں واقع نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب ایک پرائیویٹ طیارے کی ایمرجینسی لینڈنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے باگ ڈوگرہ کے لئے ایک پرائیویٹ طیارے کی روانگی کے چند منٹوں کے اندر اس کے کیبن سے دھنواں نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ طیارے کے کپتان نے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے اے ٹی سی (آئر ٹریفک کنٹرول ) سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

اے ٹی سی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی. پائلٹ کی مستعدی کے سبب طیارے پر سوار تمام مسافر بال بال بچ گئے۔ اس طیارے پر مغربی بنگال کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دیویندر اور ریاستی داخلہ سیکیورٹی کے سربراہ سرجیت سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیے
سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12 کی ڈیٹ شیٹ جاری کی

ریاست کے دونوں اعلیٰ افسران نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اس واقعے کی اطلاع دی. ڈی جے پی اور ریاستی داخلہ سکیورٹی کے سربراہ، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی تقریب میں شرکت کے لئے سلی گوڑی جا رہے تھے۔

اس واقعہ کے بعد ڈی جی پی دیویندر اور داخلہ سکیورٹی سربراہ سرجیت کر پراکراست وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے کے لیے دوسرے طیارے سے سلی گوڑی پہنچے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.