ETV Bharat / state

الیکشن کمیشن کی ٹیم کولکاتا پہنچی - کولکاتا میں الیکش کمیشن

مغربی بنگال میں 2021 اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ آج مرکزی الیکشن کمیشن کی پوری بینچ ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین کے ہمراہ کولکاتا پہنچی، جہاں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں میٹنگ ہوگی۔

Election Commission team arrives in Kolkata
الیکشن کمیشن کی ٹیم کولکاتا پہنچی
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 4:50 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کی ایک ٹیم کولکاتا پہنچی۔

چند روز قبل ہی ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین نے کولکاتا کا دورہ کیا تھا۔ آج ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین کے ہمراہ الیکشن کمیشن کی پوری بینچ کولکاتا پہنچی۔

الیکشن کمیشن کی ٹیم کولکاتا پہنچی

دوپہر کولکاتا ایئر پورٹ سے سدیپ جین کو اپنی پوری ٹیم کے ساتھ دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر ہی پوری ٹیم کولکاتا پہنچی ہے۔

انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی پوری بینچ کا کولکاتا آنے کا مقصد الیکشن کے متعلق تمام تر تیاریوں اور لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

اس دوران الیکشن کمیشن کی پوری بینچ مختلف امور پر الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کرے گی۔ الیکشن کے لئے بوتھوں کا بھی جائزہ لے گی۔

ایک طرف جہاں آئندہ اسمبلی انتخابات کے مد نظر ریاست کے سیاسی جماعتیں سرگرم ہو چکی ہیں وہیں الیکشن کمیشن نے بھی مغربی اسمبلی انتخابات کے مدنظر تیاریاں شروع کر دی ہے۔

ایئرپورٹ سے باہر نکلنے کے بعد ڈپٹی الیکشن کمیشنر سدیپ جین نے کہا کہ آج دن بھر پوری بینچ حالات کا جائزہ لے گی مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد آئندہ کل 22 جنوری کو پریس کانفرنس کریں گے اور تفصیلی جانکاری دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.