ETV Bharat / state

مغربی بنگال: چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کل - چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کل

الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے پانچ اضلاع کے 44 اسمبلی حلقوں میں ہونے والے چوتھے مرحلے کے لئے پولنگ کے لئے بڑے پیمانے پر مرکزی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔

election commission deploy highest forces for fourth phase election in west bengal
مغربی بنگال میں چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے مرکزی فورسز کی ریکارڈ کمپنیوں کی تعیناتی کا فیصلہ
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 2:23 PM IST

Updated : Apr 9, 2021, 4:44 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی طاقتیں جھونک دی ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف راغب کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔

مغربی بنگال میں 10 اپریل کو ریاست کے پانچ اضلاع کی 44 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابی کمیشن کی جانب سے اسمبلی انتخابات 2021 کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔

انتخابی کمیشن نے کولکاتا، جنوبی 24 پرگنہ، ہگلی، ہوڑہ، کوچ بہار، علی پور دوار اور جلپائی گوڑی میں مرکزی فورسز کی اضافی کمپنیاں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آسام میں منعقد ہوئے اسمبلی انتخابات 2021 کے بعد دو سو مرکزی فورسز کی کمپنیوں کو بنگال میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس طرح مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے لئے مرکزی فورسز کی کمپنیوں کی تعداد آٹھ سو سے بڑھ کر ایک ہزار ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ کے پانچ اسمبلی حلقوں قصبہ، جادب پور، بہالہ شمال، بہالہ مغرب اور ٹالی گنج کے لئے مرکزی فورسز کی 184 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ ہگلی ضلع کے دس اسمبلی حلقوں کے لئے 174 کمپنیاں، ہوڑہ ضلع کے نو اسمبلی حلقوں کے لئے 140 اور علی پور دوار ضلع کے لئے 98 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے باقی پانچ مراحل کے لئے سکیورٹی انتظامات میں کسی بھی قسم کی کوئی لاپرواہی برتنا نہیں چاہتی ہے۔

اسمبلی انتخابات کے بعد مرکزی فورسز کی سینکڑوں کمپنیوں کو اسٹرونگ روم کی حفاظت اور انتخابات کے بعد ہونے والی جھڑپوں پر قابو پانے کے لئے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے چوتھے مرحلے میں دس اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابی کمیشن کی جانب سے اسمبلی انتخابات 2021 کے چوتھے مرحلے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

'بی جے پی نوٹس بھیج کرمجھےروک نہیں سکتی'

کمیشن کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ غور طلب ہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران بنگال کے مختلف اضلاع میں بھیانک جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی تھیں۔

Last Updated : Apr 9, 2021, 4:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.