اس کے علاوہ کولکاتا میں کافی لوگوں نے عید الفطر کی طرح عید الضحی کی نماز بھی گھر پر ادا کی۔کولکاتا کی تمام بڑی مساجد میں معاشرتی دوری قائم رکھتے ہوا با جماعت نماز ادا کی گئی۔
شہر و مضافات کے مساجد میں کورونا وائرس کے متعلق سرکاری گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے عید کی نماز سے قبل سینیٹائزیشن کیا گیا۔اس کے علاوہ تمام مساجد میں بھیڑ سے بچنے کا لیے عید الاضحی کی نماز کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
کولکاتا شہر کی تمام بڑی مساجد جیسے ٹیپو سلطان شاہی مسجد دھرمتلہ اور ناخدا مسجد زکریا اسٹریٹ میں کافی بھیڑ ہوتی ہے جس کے مد نظر دو جماعتوں کا اہمتام کیا گیا۔ جانوروں کی قربانی کے سلسلے میں بھی لوگوں نے احتیاط سے کام لیا۔
ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے اس موقع پر اپنے گھر پر ہی عید الضحی کی نماز پڑھی۔
فرہاد حکیم نے اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے خوف کا ماحول ہے لوگ پریشان ہے۔ ایسے میں کوئی بھی منانے میں تہوار جوش و ولولہ نہیں ہے۔ عید کی طرح عید الضحی کی نماز بھی ہم نے گھر پر ادا کی کافی لوگوں نے گھر پر ہی نماز پڑھنے کو ترجیح دی ہے۔آج کا دن بہت مبارک ہے میں تمام لوگوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔