ETV Bharat / state

Egra Blast Main Accused Dies ایگرا دھماکے کے مرکزی ملزم کی اڈیشہ کے ہسپتال میں موت

ایگرا دھماکے کے مرکزی ملزم کرشنا پدا باگ عرف بھانو باگ کی اڈیشہ کے ہسپتال میں موت ہوگئی۔ ایگرا دھماکے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد ان کا پڑوسی ریاست میں علاج کیا جارہا تھا۔

ایگرا دھماکے کے مرکزی ملزم کی اڈیشہ کے ہسپتال میں موت

author img

By

Published : May 19, 2023, 2:41 PM IST

مشرقی مدنی پور: مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے ایگرا کے کھادیکول گاؤں دھماکے کے مرکزی ملزم بھانو باغ اوڈیشہ کے کٹک کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کی موت ہوگئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ امرناتھ نے بتایا کہ اس کی موت گزشتہ رات تقریباً 2 بجے ہوئی۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔اس معاملے میں فی الحال واضح طور پر کچھ نہیں جا سکتا ہے۔ دوسری طرف بھانو کے بیٹے پرتھویجیت باگ کو جمعہ کو ایگرا تھانے لایا جا رہا ہے۔ اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

گزشتہ منگل کو ایگرا کے گاؤں کھدیکول میں اینٹوں کے کارخانے میں خوفناک دھماکہ ہوا تھا۔ اس دھماکے میں 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھانو باگ کا نام اس فیکٹری کے مالک کے طور پر سامنے آیا ہے ۔ اس کے بعد جوں جوں تفتیش آگے بڑھی توں توں بھانو کو لے کر یکے بعد دیگرے سنسنی خیز انکشافات منظرعام پر آئے۔ دوسری جانب ایگرا واقعہ میں آخر کار ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سی آئی ڈی نے کانتھی عدالت کی ہدایت پر مقدمہ درج کیا۔ یہ مقدمہ ہائی کورٹ کے مشاہدے کے بعد دائر کیا گیا تھا۔ قتل اور اقدام قتل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ بھانو سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Illegal Firecracker Factory in Kolkata کولکاتا میں غیر قانونی آتش بازی کی فیکٹری کے خلاف کارروائی

بھانو کاکھادیکول گاوں میں تقریباً 30 برسوں سے پٹاخہ بنانے کا کاروبار تھا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اس کاروبار کا بادشاہ تھا۔ اس کے ہاتھ سے بنے ہوئے راکٹ، فائر بم وغیر پوری ریاست مشہور تھے۔ بھانو باگ کی موت کے بعد سیاست مزید تیز ہوگئی ہے۔بی جے پی کا کہنا ہے کہ بھانو باگ غیرقانونی پٹاخہ بنانے کی فیکٹری چلاتا ہے اس کے باوجود اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.