ETV Bharat / state

ریاستی وزیر شبینہ یاسمن کی مالدہ ضلع میں ترقیاتی منصوبوں پر گہری نظر - ترنمول کانگریس رہنما

ماتھا باڑی سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی اور کابینی وزیر شبینہ یاسمن، مالدہ ضلع میں چل رہے تمام ترقیاتی منصوبوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ریاستی وزیر شبینہ یاسمن
ریاستی وزیر شبینہ یاسمن
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 2:07 PM IST

مغربی بنگال میں ان دنوں ترقیاتی منصوبوں کو تمام اضلاع کے عام لوگوں تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر ریاست کے تمام وزراء اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گہری نظریں رکھے ہوئے ہیں۔

ریاستی وزیر شبینہ یاسمن نے کہا کہ 'مالدہ ضلع کے تمام شہر اور بلاک میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے عوام کو ترقیاتی منصوبوں تک رسائی کو زیادہ سے زیادہ آسان بنانے کی کوشش جاری ہے تاکہ کسی کو بھی کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔

ترنمول کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ ضلع کے تمام اعلیٰ افسران کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے منعقد کئے جانے والے کیمپوں کو بغیر کسی دشواری کے اہتمام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

رکن اسمبلی شبینہ یاسمن نے کہا کہ اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ترنمول کانگریس کے تمام رہنماؤں کو اس کے لیے اضافی ذمہ داری اٹھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام لوگ اگر اپنی اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری سے نبھائیں تو ترقیاتی منصوبوں کے کیمپوں کے اہتمام میں کوئی دشواری پیش نہیں آ سکتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.