ETV Bharat / state

مغربی بنگال: 12 فروری سے تعلیمی اداروں کے کھلنے کی امید

وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو 12 فروری تک کھلنے کا اشارہ دیا ہے۔

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 9:46 PM IST

بنگال میں 12 فروری سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے کی امید

مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں جلد سے جلد تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے حالات کا مکمل طور پر جائزہ لینے کے بعد ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کے 12 فروری تک کھولنے کا اشارہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس کا احساس ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنے کا بالکل مناسب وقت کا انتظار ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حالات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ہی تعلیمی اداروں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو کیونکہ بچوں کو اسکول تک پہنچنے میں ابھی کافی وقت لگ سکتا ہے۔

پارتھو چٹرجی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے طلباء کو تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حالات میں بہتری آنے کے بعد ہی دوسری جماعتوں کے طالبات کو تعلیمی اداروں میں داخلے کی اجازت دی جائے گی. اس کے بعد آہستہ آہستہ دیگر اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد مارچ سے ہی مغربی بنگال میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہے۔ مرکزی حکومت کی ہدایت کے باوجود ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: پارتھو چٹرجی نے ترنمول چھوڑنے والوں کو بتایا مفاد پرست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.