ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں بی جے پی پر غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کا الزام

ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے متنازع بیان بازی اور غیر اخلاقی زبان کے استعمال پر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

education minister Partha Chatterjee criticizes bjp on bad language
غیر اخلاقی زبان کے استعمال کی مذمت
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 10:21 PM IST

مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان متنازع بیان بازی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں لفظی جنگ میں شدت آتی جا رہی ہے۔

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی نے کہا کہ بی جے پی اقتدار پر قبضہ کرنے کے لئے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کے رہنماؤں نے جس طرح کی زبان استعمال کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔ انتخابات کے نتائج جو بھی ہوں لیکن ایک بات طے ہے کہ عام لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف اسمبلی میں بایاں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی پر بنگال کی تہذیب اور ثقافت سے کھلواڑ کرنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے، اس کی ذمہ دار ترنمول کانگریس اور بی جے پی ہے۔ ان دونوں کی وجہ سے مقامی تہذیب اور ثقافت پر خطرے کا بادل منڈلانے لگا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.