کولکاتا: مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول لوک سبھا سے ترنمول کانگریس کے نومنتخب رکن پارلیمان شتروگھن سنہا کو خصوصی تقریب میں استقبالیہ دیا گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب رکن پارلیمان شتروگھن سنہا نے کہا کہ انہیں بڑی خوشی ہوئی کہ ایک ایسے علاقے سے رکن پارلیمان منتخب ہوا جہاں تمام مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسنسول ایک صنعتی خطہ ہے جہاں بہار جھاڑکھنڈ، اترپردیش، راجستھان کے لوگ آباد ہیں۔ ان کے درمیان شاندار اتحاد ہے۔ اسی وجہ سے یہ پورا علاقہ خوشحال ہے۔Shatrughan Sinha Says no Compromise with Education Matter
ان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی ابھی رکن پارلیمان منتخب ہوئے ہیں، حلف لینا باقی ہے۔ حلف لینے کے بعد آسنسول لوک سبھا کے لیے ہم نے جو منصوبہ بنایا ہے، اسے عام لوگوں کے سامنے لانا ہے۔ اس کے بعد یہاں کے ادھورے کاموں کو مکمل کرنا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کے مطابق آسنسول لوک سبھا میں تعلیمی شعبے میں کام کرنا ہے۔ تعلیم کی بدولت سماج میں تبدیلی لانے کا منصوبہ ہے۔ تعلیم کے معاملے میں کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم معیار کو بہتر سے بہتر اور گھر گھر پہنچانے کے منصوبے پر سختی سے کام کرنے کا ہمارا اولین مقصد ہے۔ اس کے لیے تمام لوگوں کے تعاون کی ضرورت پڑے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز 12 اپریل کو ہوئے آسنسول لوک سبھا ضمنی انتخابات میں شتروگھن سنہا نے ریکارڈ ووٹ تین لاکھ تین ہزار 136ووٹوں سے جیت حاصل کی۔ شتروگھن سنہا کی جیت کے ساتھ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے پہلی مرتبہ آسنسول لوک سبھا پر قبضہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Shatrughan Sinha React on Outsider Comment: میں بھارت کا بیٹا ہوں: شتروگھن سنہا