ETV Bharat / state

ہمارے گھر والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: فرہاد حکیم

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے اپنی بیٹی کو ای ڈی کی جانب سے نوٹس ملنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف کچھ نہیں مل رہا ہے تو ہمارے گھر والوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔

ہمارے گھر والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: فرہاد حکیم
ہمارے گھر والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: فرہاد حکیم
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 10:48 PM IST

ترنمول کانگریس رہنما و ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے اپنی بیٹی کو ای ڈی کی جانب سے نوٹس ملنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی میری بیٹی کو اس طرح کا کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔ ایک گھنٹے بعد کیا ہوگا مجھے نہیں معلوم۔ فرہاد حکیم سیاست کرتا ہے، اس میں میری بیٹی کا کیا قصور ہے۔ ہر الیکشن سے قبل اس طرح کی حرکتیں کی جاتی ہیں۔

ہمارے گھر والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: فرہاد حکیم

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل منصوبہ بند طریقے سے ایسا کیا جاتا ہے۔ ہم اصولوں کے مطابق کام کرتے ہیں، سیاست کرتے ہیں۔ ہم بدعنوان نہیں ہیں۔ میری بیٹی کے خلاف غلط افواہ پھیلانے والوں کی جانچ کرنی چاہئے تھی، یہ ان کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کی چھوٹی بچی ہے، وہ تو ایک کمپنی میں نوکری کرتی ہے۔ ہمیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ہم بی جے پی کے خلاف سیاست کرتے ہیں لیکن پہلے ہی میڈیا ٹرائل شروع ہو گیا۔

فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی اور سی پی آئی ایم دونوں ایک ہو گئے ہیں، اسی لئے دونوں خوش ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.