ETV Bharat / state

MP Nusrat Jahan ای ڈی نے نصرت جہاں کو سمن جاری کیا - شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس

حکمراں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رہنما اور اداکارہ نصرت جہاں کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک رئیل اسٹیٹ فرم کے ساتھ مبینہ تعلقات کے سلسلے میں 12 ستمبر کو تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہا ہے۔

ای ڈی نے نصرت جہاں کو سمن جاری کیا
ای ڈی نے نصرت جہاں کو سمن جاری کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 6:42 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں ایک بار پھر مشکل میں نظر آ رہیں ہیں۔ مرکزی ایجنسی نے سیون سینس انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر راکیش سنگھ کو بھی اسی تاریخ کو صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔ یہ سمن بزرگ شہریوں کے ایک گروپ کے ذریعے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) میں شکایت درج کرانے کے بعدہوا، جس میں رئیل اسٹیٹ فرم سیون سینس انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ پر الزام لگایا گیاتھا۔ انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ اس نے شہر کے شمال مشرقی حصے میں نیو ٹاو¿ن علاقے میں فلیٹ فراہم کرنے کا وعدہ کرکے دھوکہ دہی کی۔

مبینہ طور پر محروم گھر خریداروں کی شکایات ملنے کے بعد، ای ڈی نے اپنی طرف سے اس معاملے پر ایک انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ (ای سی آئی آر) دائر کی۔ مرکزی ایجنسی کو ملی شکایات کے مطابق فرم نے مبینہ طور پر سرمایہ کاروں سے چار سال کے اندر رہائشی فلیٹ دینے کا وعدہ کرکے کروڑوں روپے اکھٹا کئے لیکن وہ وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:Governor Appoints VC گورنر نے بنگال کی 16 یونیورسٹیوں میں عبوری وائس چانسلر مقرر کئے

شمالی 24 پرگنہ میں بشیرہاٹ لوک سبھا سیٹ کی نمائندگی کرنے والی ٹالی ووڈ اداکارہ نصرت جہاں نے دو اگست کو کولکتہ کے پریس کلب میں ایک میڈیا کانفرنس میں کہا تھا، ”میں کسی غلط کام یا کسی قسم کی دھوکہ دہی میں ملوث نہیں ہوں۔ میں نے بہت پہلے مارچ 2017 میںاس کمپنی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ مجھ پر جھوٹا الزام کیوں لگایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.