ETV Bharat / state

Abhishek Banerjee ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی کو طلب کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 6:09 PM IST

مغربی بنگال میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ریاست کے اسکولوں میں نوکریوں کے مبینہ گھپلے کو لے کر ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو طلب کیا ہے۔

ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی کو طلب کیا
ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی کو طلب کیا

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کے یوم پیدائش پر اساتذہ تقرری گھوٹالہ میں ای ڈی کے ذریعہ طلب کئے جانے پرترنمول کانگریس نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جانچ ایجنسی کے ذریعہ بی جے پی ہمیں نیچا دکھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ٹیچر بھرتی کرپشن کیس میں پوچھ گچھ کے لیے ابھیشیک بنرجی کو ای ڈی نے دوبارہ طلب کیا ہے۔

ای ڈی نے بنرجی سے کہا ہے کہ وہ 9 نومبر کو یہاں کے سی جی او کمپلیکس، سالٹ لیک میں تفتیشی افسران کے سامنے حاضر ہوں سرکاری ذرائع نے بدھ کو یہ اطلاع دی ڈائمنڈ ہاربر سے لوک سبھا ممبر اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے مسٹر بنرجی کواس معاملے میں 9 اکتوبر کوبھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ اس وقت حاضر نہیں ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:چرچ آف اسکاٹ لینڈ کالجیٹ اسکول نے اپنے دروازے لڑکیوں کیلئے کھول دیے

قابل ذکر ہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد وفاقی ایجنسی کی طرف سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ مذکورہ گھوٹالے کے لئے فنڈز کے لین دین کی تحقیقات کر رہا ہے، جس نے ریاست بھر میں سرکاری اسپانسر شدہ اسکولوں میں اہل امیدواروں کو فراہم کیا اور مبینہ طور پر نااہل امیدواروں کو نقد کے بدلے نوکریاں فراہم کیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.