کولکاتا: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں جمعہ کو کولکتہ کے ایک تاجر کے کم از کم 12 ٹھکانوں پر چھاپے مارے، جن میں سے چار کولکتہ میں اور آٹھ جھارکھنڈ میں ہیں ایک ماہ قبل گرفتار ہونے والے تاجر پر ہندستانی فوج کی زمین جعلی دستاویزات کے ذریعے فروخت کرنے کا الزام ہے۔ED Raids
ذرائع کے مطابق ای ڈی کے عہدیداروں نے جمعہ کی علی الصبح کاروباری کے کولکتہ کے سالٹ لیک کے سیکٹر 5، وسطی اور جنوبی کولکتہ کے نوناپوکر اور گریہاٹ روڈ پر واقع رہائش گاہ سمیت چار مقامات اور دفاتر پر چھاپے مارے ۔ تاجر کی رانچی کے بااثر لوگوں تک رسائی ہے۔
ای ڈی کے اہلکار جعلی دستاویزات کے مزید ثبوت تلاش کر رہے ہیں جن کا استعمال تاجر اور اس کے کچھ قریبی ساتھیوں نے زیادہ قیمت حاصل کرنے کے لیے فوج کی زمین پر قبضہ کرنے کے لیے کیا تھا۔
کاروباری امر اگروال کو گزشتہ ماہ ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔ تاجر کو مبینہ طور پر راجیو کمار نامی وکیل کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے خلاف دو پی آئی ایل بھی دائر کی تھیں۔
ذرائع کے مطابق ہندستانی فوج کی جانب سے زمین پر قبضے کی اطلاع کے بعد ای ڈی حرکت میں آئی جس کی اطلاع فوج نے رانچی میں جھارکھنڈ پولیس کو بھی دی تھی۔
یواین آئی