شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے ضلع شمالی24 پرگنہ کے بنگاوں میونسپلٹی کے سابق چئیرمین شنکر آدھیا کو راشن تقسیم کے مبینہ گھپلہ میں تقریباً 17 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی نے آج علی الصبح آدھیا کو گرفتار کر لیا۔ یہ گھپلہ مبینہ طور پر 2011 سے 2021 کے درمیان ملک کے وزیر خوراک کے دور میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی لازمی طبی معائنے کے بعد دن میں آدھیا کو عدالتی عمل کے لیے خصوصی عدالت میں پیش کرے گی۔
-
#WATCH |West Bengal | Former Bongaon Municipality Chairman Shankar Adhya taken to a hospital in Kolkata for medical examination.
— ANI (@ANI) January 6, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
He was arrested by Enforcement Directorate (ED) in connection with a ration scam case, earlier today. pic.twitter.com/P1W8vkEJZE
">#WATCH |West Bengal | Former Bongaon Municipality Chairman Shankar Adhya taken to a hospital in Kolkata for medical examination.
— ANI (@ANI) January 6, 2024
He was arrested by Enforcement Directorate (ED) in connection with a ration scam case, earlier today. pic.twitter.com/P1W8vkEJZE#WATCH |West Bengal | Former Bongaon Municipality Chairman Shankar Adhya taken to a hospital in Kolkata for medical examination.
— ANI (@ANI) January 6, 2024
He was arrested by Enforcement Directorate (ED) in connection with a ration scam case, earlier today. pic.twitter.com/P1W8vkEJZE
ذرائع کے مطابق، آدھیا کی گرفتاری جمعہ کو شمالی 24 پرگنہ کے سربیریا، سندیش کھلی میں ٹی ایم سی کے حامیوں کے ایک حصے کے ذریعہ ای دی کی ٹیم کے ساتھ مار پیٹ کے کچھ گھنٹے بعد ہوئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ بنگال پولیس نے اس سلسلے میں دس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سہجان شیخ کا گیٹ اندر سے بند ہونے کی وجہ سے ای ڈی کو جواب حاصل کرنے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا ۔
بعد میں مرکزی تفتیشی ایجنسی نے گیٹ توڑنے کی کوشش کی۔ یہ دیکھ کر ٹی ایم سی کے حامیوں نے مبینہ طور پر مرکزی مسلح افواج کی موجودگی میں ای ڈی کے اہلکاروں کو پیٹنا شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندیش کھالی کے واقعے کیلئے بی جے پی ذمہ دار، کنال گھوش
ذرائع نے بتایا کہ حملوں میں ای ڈی کے دو اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کے سر میں چوٹ آئی ہے۔ اس دوران میڈیا والوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی گئی اور ان کے کیمروں کو نقصان پہنچایا گیا۔ پریس کلب، کولکتہ نے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔