ETV Bharat / state

ٹی ایم سی کے گرفتار رہنماؤں کی جائیداد کو قبضے میں لینے کے لئے ای ڈی کی کلکتہ ہائی کورٹ سے اپیل - اردو نیوز کولکاتا

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ترنمول کانگریس کے گرفتار رہنماؤں کی جائیداد اپنی تحویل میں لینے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

enforcement directorate
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ
author img

By

Published : May 18, 2021, 12:51 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ ترنمول کانگریس گرفتار رہنماؤں سے ان کی جائیداد ضبط کو لے کر کارروائی کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹر نے ترنمول کانگریس کے گرفتار رہنماؤں کی جائیداد اپنی تحویل میں لینے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ اس وقت چاروں رہنماؤں کی جائیداد کو اپنے تحویل میں لینا سب سے اہم ہے۔ اس سے کیسز کی تفتیش میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ میں اس سلسلے میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے اور امید کرتے ہیں عدالت ہمارے حق میں فیصلہ کرے۔

واضح رہے کہ سی بی آئی نے گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر سے ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ چار مئی کی صبح سی بی آئی کی ٹیم نے ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنمائوں فرہاد حکیم ( کابینی وزیر )، سبرتو مکھرجی ( کابینی وزیر )، مدن مترا (رکن اسمبلی ) اور شوبھن چٹرجی (سابق میئر) کو گرفتار کرکے بنکشال کورٹ میں پیش کی۔

پہلے بنکشال کورٹ میں ترنمول کانگریس کے چاروں رہنماؤں کی ضمانت منظور کر لی گئی تھی۔ سی بی آئی نے کلکتہ ہائی کورٹ میں سیاسی رہنماؤں کی ضمانت پر روک لگانے کے لئے عرضی داخل کی۔

مزید پڑھیں:

سی بی آئی نے ناردا بدعنوانی معاملے کو دوسری ریاست منتقل کرنے کی اپیل کی

کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس راجیش بندیلا نے سی بی آئی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کی ضمانت نامنظور کرتے ہوئے انہیں بدھ تک جیل میں رکھنے کا حکم دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.