ETV Bharat / state

ممتا بنرجی پر حملہ کا کوئی ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے آج کہا کہ نندی گرام میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو جو چوٹیں آئیں تھی وہ کسی حملہ کا نتیجہ نہیں تھا۔ الیکشن کمیشن نے ممتا کی سیکوریٹی پر مامور آئی پی ایس افسر کو بھی معطل کردیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 14, 2021, 10:15 PM IST

EC rules out 'attack' on Mamata Banerjee, suspends chief of security
ممتا بنرجی پر حملہ کا کوئی ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن

مغربی بنگال میں انتخابات سے متعلق مبصرین اور چیف سکریٹری کی رپورٹ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ممتا بنرجی پر کسی حملے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ نندی گرام میں 10 مارچ کو پیش آئے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں کسی حملہ کی تصدیق نہیں کی گئی جبکہ اس واقعہ میں ٹی ایم سی سربراہ کے پیر اور تخنے شدید زخمی ہوا تھا۔

الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کی سیکوریٹی کےلیے ذمہ دار آئی پی ایس افسر وویک سہائے کو فوری طور پر معطل کردیا۔ امکان ہے کہ 10 مارچ کو ہوئے واقعہ میں ہوئی غلطیوں کےلیے سہائے کے خلاف الزامات عائد کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ مدنی پور سپرنٹنڈنٹ پولیس پروین پرکاش کو بھی معطل کرنے کی اطلاع ہے۔ وہیں الیکشن کمیشن نے سابق ڈی جی پی انٹلی جنس پنجاب، انیل کمار شرما کو مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کےلیے خصوصی پولیس آبزرور مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران 10 مارچ کو زخمی ہوگئی تھیں جبکہ انہوں نے اس حادثہ کو سازش قرار دیا تھا۔

مغربی بنگال میں اسمبلی کی 294 نشستوں پر 27 مارچ تا 29 اپریل کے درمیان 8 مراحل میں انتخابات منعقد ہوں گے۔ پہلا مرحلہ 27 مارچ، دوسرا مرحلہ یکم اپریل، تیسرا مرحلہ 6 اپریل، چوتھا مرحلہ 10 اپریل، پانچواں مرحلہ 17 اپریل، چھٹواں مرحلہ 22 اپریل، ساتواں مرحلہ 26 اپریل اور آٹھواں و آخری مرحلہ کے تحت 29 اپریل کو پولنگ ہوگی جبکہ تمام نشستوں پر ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.