ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی پھول بگان اسٹیشن میٹرو خدمات شروع کر دی جائے گی

کلکتہ کے ایسٹ ویسٹ میٹرو کی سالٹ لیک سے پھول بگان تک خدمات شروع کرنے کے لئے تمام روکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔ جلد ہی سالٹ سیکٹر 5 سے پھول بگان تک میٹرو ٹرین چلائی جائیں گی۔کچھ دنوں قبل ہی کمشنر آف ریلوے سیفٹی نے پھول بگان اسٹیشن کا جائزہ لیا تھا۔پانچ دنوں کے درمیان ہی ایسٹ ویسٹ میٹرو کو پھول بگان اسٹیشن تک میٹرو خدمات شروع کرنے کے لئے حتمی اجازت مل گئی۔

لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی پھول بگان اسٹیشن میٹرو خدمات شروع کر دی جائے گی
لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی پھول بگان اسٹیشن میٹرو خدمات شروع کر دی جائے گی
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 7:28 PM IST

کافی دنوں سے کلکتہ کے عوام کو سالٹ سیکٹر 5 سے پھول بگان تک میٹرو ٹرین کے شروع ہونے کا انتظار تھا۔۔پھول بگان اسٹیشن تک میٹرو ٹرین خدمات شروع کرنے میں اب کسی قسم کی کوئی روکاوٹ نہیں ہے۔اب سے پھول بگان سے سیکٹر 5 تک میٹرو ٹرین چلائی جائے گی۔

کے ایم آر سی ایل کے جنرل منیجر اے کے نندی کے مطابق پھول بگان اسٹیشن تک میٹرو خدمات شروع کرنے کے لئے ہمیں اجازت مل گئی ہے۔ایم سی ایل سے کچھ جانکاری چاہئے جو ہم بہت جلد ہی مہیا کرا دیں گے ۔اس کے بعد لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی خدمات شروع کر دیئے جائیں گے۔فروری 2020 میں وزیر ریل پیوش گوئل کے ہاتھوں ایسٹ ویسٹ میٹرو کا افتتاح کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سالٹ لیک سیکٹر 5 سے سالٹ لیک اسٹیڈیم تک ہی میٹرو ٹرین چلانے کی اجازت مل پائی تھی۔ سیکٹر 5 سے سالٹ لیک اسٹیڈیم تک میٹرو ٹرین زمین کے اوپر ہے جبکہ سالٹ لیک اسٹیڈیم سے پھول بگان تک میٹرو ٹرین زمین کے نیچے سے چلے گی۔ یہی وجہ ہے کہ سی آر ایس کے کمشنر نے پھول بگان اسٹیشن کا جائزہ لیا تھا۔

فی الحال کورونا وائرس کے وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے کلکتہ میٹرو خدمات بند ہے۔کافی دنوں سے کلکتہ میٹرو کے ایسٹ ویسٹ میٹرو میں ٹرائل رن جاری ہے۔کلکتہ میٹرو انتظامیہ کی طرف سے پوری تیاری جاری ہے۔تاکہ حکومت کی طرف سے اجازت ملتے ہی ایسٹ ویسٹ میٹرو پھول بگان تک خدمات شروع کر دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.