مغربی بنگال کے مسلم اکثریتی ضلع مالدہ کے اولڈ مالدہ میونسپلٹی کے بیشتر علاقوں میں یکم اکتوبر سے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے غرض سے ای سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ اس منصوبے سے کے تحت اولڈ مالدہ میونسپلٹی علاقے کے علاوہ جنوبی بنگال کے بیشتر اضلاع کے عوام کو فائدہ حاصل ہوگا۔
اس ضمن میں اولڈ مالدہ میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ ای سروس وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا منصوبہ ہے، ان کی ہدایت پر مالدہ ضلع میں یکم اکتوبر سے ای سروس خدمات بحال ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اب عام لوگ گھر بیٹھے ہی ای ٹریڈ، ای لائسنس، میوٹیشن سمیت دوسرے اہم کاموں کے لئے آن لائن درخواست کرسکتے ہیں۔ لوگوں کو بار بار میونسپلٹی کا چکر کاٹنے سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔
مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج اور جنگی پور میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق انہوں نے کہا کہ دونوں سیٹوں پر ترنمول کانگریس کی جیت یقینی ہے، اپوزیشن جماعتیں مقابلے میں ہے ہی نہیں۔ ان کے بارے میں بات کرنا وقت کی بربادی ہے۔