ETV Bharat / state

جماعت اسلامی کا درگا پوجا میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام - جماعت اسلامی مغربی بنگال کی پہل

جماعت اسلامی مغربی بنگال کی جانب سے درگا پوجا کے موقع پر فرقہ پوجا پنڈال کے پاس اسٹال لگا کر پوجا میں آنے والوں کو مفت پانی اور فرسٹ ایڈ مہیا کیا گیا۔

جماعت اسلامی کا درگا پوجا میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام
author img

By

Published : Oct 7, 2019, 10:14 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں محمد علی پارک، مہاتما گاندھی روڈ کے قریب جماعت اسلامی کی جانب سے درگا پوجا کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے درگا پوجا پنڈال کے پاس اسٹال لگا کر پوجا میں آنے والوں کو مفت میں پانی اور فرسٹ ایڈ مہیا کیا، جس کا غیرمسلم کی جانب سے سراہا گیا۔

جماعت اسلامی کا درگا پوجا میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام

جماعت اسلامی کی جانب سے گزشتہ چند برسوں سے درگا پوجا کے دوران پوجا میں آنے والے لوگوں کو مفت پانی اور فرسٹ ایڈ مہیا کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کولکاتا کے مختلف پوجا پنڈالوں کے پاس جماعت اسلامی کی جانب سے اس طرح کے اسٹال لگائے گئے ہیں اور ساتھ ہی اسلام کے تئیں غیر مسلموں میں رائج غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے بنگلہ ہندی اور انگریزی میں اسلامی تہذیب اور قرآن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے جماعت اسلامی کے اس اسٹال پر جاکر مختلف لوگوں سے بات کی۔

سدیپ چٹو پادھیائے نے ای ٹی وی کو بتایا کہ اس موقعے پر اس طرح کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

بہار کے مدھو نی سے درگا پوجا دیکھنے آئے سروج کمار نے بتایا کہ درگا پوجا کے دوران ایک اسلامی تنظیم کی طرف سے اس طرح کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

جماعت اسلامی مغربی بنگال کے رکن شاداب معصوم نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے یہ تنظیم درگا پوجا کے دوران اس طرح کا کام کررہی ہے۔

Intro:جماعت اسلامی مغربی بنگال کی جانب سے درگا پوجا کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ایک پہل جس میں درگا پوجا پنڈال کے پاس اسٹال لگا کر پوجا میں تفریح کرنے والوں کو مفت میں پانی اور فرسٹ ایڈ مہیا کر رہے ہیں جس عیر مسلموں کی جانب سے خیر مقدم کیا جا رہا ہے.

Body:جماعت اسلامی مغربی بنگال کی جانب سے گزشتہ چند برسوں سے درگا پوجا کے دوران پوجا میں تفریح کے غرض سے آنے والے غیر مسلموں میں مفت پانی اور فرسٹ ایڈ مہیا کرا رہی ہے کولکاتا کے مختلف پوجا پنڈالوں کے پاس جماعت اسلامی کی جانب سے اس طرح کے اسٹال لگائے گئے ہیں ساتھ اسلام کے تئیں غیر مسلموں میں رائج غلط فہمیدہ کو دور کرنے کے لئے بنگلہ ہندی اور انگریزی میں اسلامی لٹریچر اور قرآن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے. محمد علی پارک،مہاتما گاندھی روڈ کے پاس اس طرح کے اسٹال لگائیں گئے ہیں جہاں سے لوگوں کو مفت پانی تقسیم کیا جا رہا ہے.اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے جماعت اسلامی کے اس اسٹال پر جاکر مختلف لوگوں جماعت اسلامی کی اس فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کی کوشش پر مختلف لوگوں سے بات کی ایسے ہی ایک شخص سدیپ چٹو پادھیائے نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ درگاہ پوجا کے موقع پر اس طرح کے اقدامات قابل ستائش ہے ہندوستان ایسا ملک ہی ہے جہاں ہم سب ملکر رہتے ہیں جہاں ہر مذہب کے لوگ موجود ہیں انہوں نے کہا اسلام کے تئیں لوگوں میں جو غلط فہمیاں ہیں اس کو دور کرنے کی ضرورت ہے جو اس تنظیم کی طرف کی جا رہی ہیں اور اس نیک کام کے لئے یہ لوگوں کا شکریہ ادا فرض ہے. بہار سے کے مدھو نی سے درگا پوجا دیکھنے آئے سروج کمار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ درگا پوجا کے دوران ایک اسلامی تنظیم کی طرف سے اس طرح کے اقدامات قابل تعریف ہے انسانیت یہی ہے کے لوگوں کی مدد کی جائے ان کی خدمت کی جائے درگا پوجا کے موقع پر اسلامی تنظیم کی جانب سے اس طرح کے خدمات بہت خوش آئند بات ہے. جماعت اسلامی مغربی بنگال کے رکن شاداب معصوم نے اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جماعت اسلامی مغربی بنگال گزشتہ پانچ برسوں سے درگا پوجا کے دوران اس طرح کا کام کر رہی ہے اب تک صرف کولکاتا میں پوجا پنڈال کے پاس اسٹال لگا کر برادران وطن میں پانی اور فرسٹ مہیا کرائی جا رہی تھی لیکن اس بار کولکاتا کے علاوہ اضلاع میں بھی پوجا پنڈالوں کے پاس اس طرح کے اسٹال لگائے گئے ہیں جس کا بہت پر جوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا جا رہا ہے ہمارے برادران وطن کو جماعت اسلامی کی یہ پہل بہت پسند آ رہی ہے وہ ہم سے گلے مل رہے ہیں ہم ان کو قرآن کا ترجمہ بھی پیش کر رہے ہیں تاکہ وہ لوگ قرآن کو پڑھیں اور اسلام کو جانیں مغربی بنگال کی فضا اور یہاں کی فرقہ وارانہ ماحول دوسرے ریاستوں کے بنسبت بہتر ہے لیکن کچھ لوگ یہاں کی فرقہ وارانہ ماحول کو مکدر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن بنگال میں فرقہ پرست عناصر کو کامیابی نہیں ملے گی.

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.