کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ڈورنڈ کپ 2023 کے ایک اہم میچ میں ایسٹ بنگال اور موہن بگان سپر جینٹ کی ٹیموں آمنے سامنے ہوئیں۔
-
FT| Kolkata is laal-holud AGAIN! ❤️💛#JoyEastBengal #EmamiEastBengal #KolkataDerby #MBSGEEBFC #DurandCup pic.twitter.com/TEm1qBgGZ9
— East Bengal FC (@eastbengal_fc) August 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">FT| Kolkata is laal-holud AGAIN! ❤️💛#JoyEastBengal #EmamiEastBengal #KolkataDerby #MBSGEEBFC #DurandCup pic.twitter.com/TEm1qBgGZ9
— East Bengal FC (@eastbengal_fc) August 12, 2023FT| Kolkata is laal-holud AGAIN! ❤️💛#JoyEastBengal #EmamiEastBengal #KolkataDerby #MBSGEEBFC #DurandCup pic.twitter.com/TEm1qBgGZ9
— East Bengal FC (@eastbengal_fc) August 12, 2023
ڈورنڈ کپ کے اگلے راونڈ میں کوالیفائی کرنے کے لئے اس میں کسی بھی قیمت پر جیت لازمی تھی۔دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کیا۔شروعات سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے پے در پے حملے کئے۔
پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی جنگ جاری رہی ۔تاہم دونوں ٹیموں کی بھر پور کوشش کے باوجود دونوں جانب سے کوئی گول نا ہو سکا اور میچ کا اسکور 0۔0 ریا۔
دوسرے ہاف میں موہن بگان سپر جینٹ اور ایسٹ بنگال کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کوملا۔اس نصف میں بھی دونوں جانب سے پے در پے حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔
کھیل کے 60 ویں منٹ پر نندھا کمار سرکار نے موہن بگان کے دفاعی کھلاڑیوں کو زک دیتے ہوئے گیند کو جال میں ڈال کر اپنی ٹیم ایسٹ بنگال کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ ایک صفر کے خسارے کے باوجود موہن بگان نے اسکور برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔
کھیل کے اختتام تک ایسٹ بنگال ایک صفر کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے ڈورنڈ کپ کے ایک اہم میچ میں جیت درج کی۔ایسٹ بنگال کی موہن بگان پر تقریبا ساڑھے چار برس بعد جیت ملی ہے۔