مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے چند کلومیٹر کی دوری پر کیشور بھارتی اسٹیڈیم واقع ہے۔اس خوبصورت اسٹیڈیم کو حال میں تعمیر کیا گیا ہے۔اس اسٹیڈیم میں تقریباً پچاس ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔durand cup 2022:Mohammadan Sporting Take On Indian Air Force
سیاہ سفید جرسی والی محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم نے رواں فٹبال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے میچ میں تین صفر سے جیت درج کی۔دوسرے میچ میں آئی ایس ایل کی ٹیم جمشید پور ایف سی کو0-3 گول سے روندا تھا۔
بھارتی فٹبال کی تاریخ کے مقبول ترین فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ جیت کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے ۔سیاہ سفید جرسی والی ٹیم کے کھلاڑی اس کے لئے سخت ٹریننگ میں مصروف ہے۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب کے روسی کوچ آیندرے شیوچینوکووا نے کہا کہ ڈورنڈ کپ میں ابھی تک سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا ہے۔کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی توقع کے مطابق رہی ہے۔گروپ لیگ کے تمام میچوں میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ آخری چار میں کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند رہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کا ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کھیلنا تقریباً ظے ہے لیکن وہ گروپ چمپئن کی حثیت سے سیمی فائنل میں کھیلے گی تو اور بہتر ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی تربیت ٹیم مضبوط اور مستحکم ہے لیکن حریف ٹیم کو کسی بھی قیمت پرکمزور سمھجنے کی غلطی نہیں کریں گے۔ہرٹیم اپنی طرف سے بھر پور تیاری کرکے ٹورنامنٹ میں آتی ہے انڈین ایر فورس ان میں سے ہی ایک ہے
یہ بھی پڑھیں:Bengaluru FC Allege Player Racially Abuse بنگلورو ایف سی كے كھلاڑی كو نسلی امتیاز كا سامنا
دوسری طرف28 اب گست کو اے ٹی کے موہن بگان اور ایمانی ایسٹ بنگال کے درمیان کھیلے جانے والے سیزن کے پہلے ڈربی میچ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔میچ ڈے کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے جانے کی امید ہے۔