ETV Bharat / state

ڈورنڈ کپ 2021: کیرالہ بلاسٹرس نےانڈین نیوی کو شکست دی - west bengal news

ایڈرین نکولس کے فیصلہ کن گول کی بدولت کیرالہ بلاسٹرس نے انڈین نیوی کی فٹبال ٹیم کو ایک صفر سے شکست دے کر ڈورنڈ کپ 2021 میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔

کیرالہ بلاسٹرس نےانڈین نیوی کو شکست دی
کیرالہ بلاسٹرس نےانڈین نیوی کو شکست دی
author img

By

Published : Sep 12, 2021, 1:58 AM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ڈورنڈ کپ 2021 کے گروپ سی میں کیرالہ بلاسٹرس اور انڈین نیوی کے درمیان مقابلہ ہوا۔

انڈین سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کیرالہ بلاسٹرس کی ٹیم کو انڈین نیوی کے خلاف سخت آزمائش سے دوچار ہونا پڑا۔

پہلے ہاف کے اختتام تک اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل کیرالہ بلاسٹرس کی تمام تر کوششوں کے باوجود انڈین نیوی کے خلاف کوئی گول نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کے تین کھلاڑیوں نے آئی پی ایل سے نام واپس لیا

دوسرے ہاف میں بھی کیرالہ بلاسٹرس اور انڈین نیوی کے درمیان مقابلہ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ جاری رہا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے تابڑ توڑ حملے کئے۔

کھیل کے 70 ویں منٹ پر ایڈرینو نکولس نے پنالٹی کے ذریعہ گول کرکے کیرالہ بلاسٹرس کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔

کھیل کے اختتام تک کیرالہ بلاسٹرس نے ایک صفر کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے گروپ سی کے ایک اہم میچ میں جیت درج کرکے ڈورنڈ کپ 2021 میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.