ETV Bharat / state

ڈورنڈ کپ 2021: ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ نے انڈین ایئر فورس کو شکست دی - ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ کی ٹیم ڈورنڈ کپ 2021 کے کوارٹر فائنل

پیڈرو منجی اور یامنم سنگھ کے دو دو گول کی بدولت ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ نے انڈین ایئر فورس کی فٹبال ٹیم کو کو ڈورنڈ کپ 2021 کے اہم میچ میں 2-4 گول سے شکست دے دی۔

ڈورنڈ کپ 2021: ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ نے انڈین ایئر فورس کو ہرایا

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 9:14 PM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ اور انڈین ایئر فورس کی ٹیمیں نبرد آزما ہوئیں۔

ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ اور انڈین ایئر فورس کی ٹیموں کا یہ دوسرا میچ تھا. دونوں ٹیموں نے اس میچ میں جیت درج کرنے کے لئے اپنی اپنی پوری طاقت جھونک دی تھی، کھیل کے 21 ویں منٹ پر پیڈرو منجی نے گول کرکے ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ وہیں کھیل کے چھ منٹ بعد ہی یامنم سنگھ نے گول کرکے ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ کو 0-2 کی سبقت دلائی۔

ڈورنڈ کپ 2021: ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ نے انڈین ایئر فورس کو ہرایا
ڈورنڈ کپ 2021: ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ نے انڈین ایئر فورس کو ہرایا

پہلے ہاف کے اختتام سے ایک منٹ قبل ویوک کمار نے گول کرکے انڈین ایئرفورس کی فٹبال ٹیم کو میچ میں واپس آنے کی راہ ہموار کر دی، پہلے ہاف میں میچ کا اسکور 1-2 کر دیا۔

مزید پڑھیں:ڈورنڈ کپ 2021: آرمی ریڈ نے آسام رائفل کو 1-4 سے ہرا دیا

دوسرے ہاف میں انڈین ایئرفورس کی ٹیم نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 ویں منٹ پر ویوک کمار نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم ایئرفورس کی ٹیم کو 2-2 گول کی برابری پر لاکر کھڑا کر دیا۔

کھیل کے 72 ویں منٹ پر یامنم سنگھ نے دوبارہ گول کرکے اپنی ٹیم ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ کو ایک بار پھر 2-3 گول کی سبقت دلائی، اس میچ میں یہ ان کا دوسرا گول تھا۔

کھیل کے انجوری ٹائم 90+1 ویں منٹ پر پیڈرو منجی نے گول کرکے ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ کی جیت پر مہر لگادی۔ اس جیت کے ساتھ ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ کی ٹیم ڈورنڈ کپ 2021 کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ تقریباً پکی کرلی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.