ETV Bharat / state

مغربی بنگال: آن لائن کھانا آرڈر کرنے پر صارفین کے اکاؤنٹ سے ہزاروں روپے غائب - خاتون نے اپنے موبائل سے ایک سو روپے ادا کر دیا

لاک ڈاؤن کے دوران ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی آن لائن جعلسازی کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے، عام لوگوں کے علاوہ تعلیم یافتہ افراد کو بھی آن لائن کے ذریعہ لین دین کے دوران ان پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آن لائن جعلسازی
آن لائن جعلسازی
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 2:35 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے دمدم تھانے علاقے میں ایک واقعہ منظر عام پر آیا ہے، شمالی 24 پرگنہ کے دمدم تھانے علاقے میں رہنے والی ایک خاتون کو آن لائن کھانا آرڈر کرنا مہنگا پڑ گیا، اکاؤنٹ سے ہزار روپے غائب ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق شتروپا نامی ایک تعلیم یافتہ خاتون نے چائنیز کھانے کا آرڈر کیا، کھانا آرڈر کرنے کے ایک گھنٹے بعد انہیں فون آیا کہ ان کا آرڈر کینسل کر دیا گیا ہے۔

فون کرنے والے شخص نے کہا کہ آرڈر کینسل ہونے کے سبب ایک سو روپے ادا کرنا پڑے گا، خاتون نے اپنے موبائل سے ایک سو روپے ادا کر دیا۔

چند منٹ کے بعد خاتون کے موبائل پر میسج آتا ہے کہ ان کے اکاؤنٹ سے 39 ہزار روپے نکال لیا گیا ہے، اس واقعہ کے بعد شتروپا نامی خاتون نے مقامی تھانے میں آن لائن جعلسازی کی شکایت درج کرائی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ ایک آن لائن جعلسازی کا معاملہ ہے، سائبر سیل کی جانب سے پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ دہلی سے فون آیا تھا اور اسی بنیاد پر ہی پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.