ETV Bharat / state

MLA Anubrata Mondal ای ڈی کی جانب سے انوبرتا منڈل کو دہلی لے جانے کی کوشش ناکام

مرکزی جانچ ایجنسی ای ڈی کی کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں گرفتار انوبرتا منڈل کودہلی لے جانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ترنمول کانگریس کے ایک ورکر شیو کمار منڈل کی شکایت پر درج ایف آئی آر کی بنیاد پر بنگال پولس نے انوبرتا منڈل کو اپنی حراست میں لے لیا ہے MLA Anubrata Mondal

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 6:39 PM IST

ای ڈی کی انوبرتا منڈل کو دہلی لے جانے کی کوشش ناکام

کولکاتا:ـمغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمو ل کانگریس نے پارٹی کے بیربھوم ضلع صدر انوبرتا منڈل کے خلاف پولیس شکایت درج کرانے پر شیو کمار منڈل کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Dubrajpur Court Direct Police Custady Of MLA Anubrata Mondal For Beating TMC Worker Case

ترنمول بیربھوم ضلع کے نائب صدر مالے مکوپادھیائے نے کہا کہ منڈل کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔دوسری جانب اپوزیشن کا الزام ہے کہ یہ سارے واقعات منصوبے بند سازش کے تحت کئے گئے ہیں اور اس کا مقصد انوبرتا منڈل کو روکنا ہے۔

شیو ٹھاکر کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے آج انہیں حراست میں لے لیا ہے۔ بیر بھوم ترنمول کانگریس ضلع صدر سات دن تک پولیس حراست میں دبراج پور تھانے میں رہیں گے۔ کیوں کہ اس وقت وہ پولس کی حراست میں ہے اس لئے انہیں ای ڈی دہلی نہیں لے جاسکتی ہے۔

بیر بھوم ترنمول کے نائب صدر مالے مکوپادھیائے نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ کارکن جو ضلع صدر پر قتل کی کوشش کا الزام لگا سکتا ہے وہ ہماری پارٹی سے ہے۔ یہ بی جے پی کی سازش ہو سکتی ہے۔ بی جے پی طویل عرصے سے یہ کوشش کر رہی ہے۔

2013 میں یہ شیو ٹھاکر منڈل دبراج پور کے بالیجوڑی گاؤں پنچایت کا سربراہ منتخب ہوا۔ انوبرتا منڈل سے ان کا گہرا تعلق تھا۔بعد میں دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے۔ترنمول کانگریس نے ان کے خلاف عدم اعتماد لاکر پردھان کے عہدہ سے ہٹادیا۔اگلے انتخاب میں ان کی سیٹ ریزرو ہوگئی اور انہیں دوسری جگہ سے ٹکٹ نہیں دیاگیا

شیو ٹھاکر کی شکایت تھی کہ 2021 کے اسمبلی الیکشن کے دوران انوبرتا منڈل نے انہیں بری طرح پیٹا تھا۔ ترنمول کانگریس لیڈر انوبرتا منڈل نے انہیں مارنے کی کوشش بھی کی۔ انوبرتا منڈل نے عدم اعتماد کا الزام لگاتے ہوئے انہیں پنچایت پردھان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ لیکن چھ ماہ کے اندر شیوٹھاکر دوبارہ پنچایت سربراہ بن گئے۔ یہ کیسے ممکن ہے؟یہ سوال بھی اٹھ کھڑا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:TMC MLA Anubrata Mondal انوبرتامنڈل کی جائیداد بیرون ریاست ہونے کا انکشاف

لیکن ذرائع کے مطابق انوبرت منڈل نے شیو ٹھاکر کو کچھ نہیں کہا۔ اتنے عرصے کے بعد پرانے جھگڑے کو کیوں بھڑکا دیا؟ جواب میں شیو ٹھاکر نے کہاکہ اب وہ جیل میں ہے۔ اس موقع پر میں نے ہمت کی اور دبراج پور تھانے پہنچ کر شکایت درج کرائی۔ میں چاہتا ہوں کہ اسے سخت سے سخت سزا دی جائے۔Dubrajpur Court Direct Police Custady Of MLA Anubrata Mondal For Beating TMC Worker Case

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.