مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ایک ماہ قبل مریضوں کے رشتہ داروں کے حملے میں جونیئر ڈاکٹرکے زخمی ہونے کے بعد جونیئر ڈاکٹرز نے مسلسل چودہ دنوں تک ہڑتال کرکے ہنگامہ برپاکردیا۔
وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی مشقت کے بعد جونیئر ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کولکاتا کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال میں آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن بھی شامل ہوا تھا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ایس ایس کے ایم ہستپال میں مریض کی موت کے بعد اس کے رشتہ داروں نے جم کر ہنگامہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹروں کی پٹائی کردی۔
مریض کے رشتہ داروں کے حملے میں ایک جونیئر ڈاکٹر شدید طور پر زخمی ہوگیے۔ ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ نے حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔
ڈی سی ساؤتھ معراج خالد نے اپنی ٹیم کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو اپنے قابو میں کرلیا۔مرنےو الے مریض کے بھائی محمد ساجد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی سی ساؤتھ معراج خالد نے میڈیا کو بتا یا کہ ایک مر یض کی موت کے اس کے رشتہ داروں نے ڈاکٹر پر حملہ کردیا ۔ اس کیس میں محمد ساجد نام کے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ 15 جولائی کو کڈنی کے بیماری میں مبتلا ایک شخص کو ہستپال میں داخل کرایا گیاتھا ۔ مریض کی موت کے بعد رشتہ داروں نے توڑ پھوڑ کی اور ڈاکٹر پر حملہ کردیا۔
ڈی سی ساؤتھ کے مطابق ایس ایس کے ایم ہسپتال میں سکیورٹی انتظامات سخت کردئے گیے ہیں۔