ETV Bharat / state

بنگال: سڑک حادثے میں ڈاکٹر کی موت - آمدرفت ٹھپ

درگاپور کے گوربازار کے قریب ایک پرائیوٹ گاڑی نے چہل قدمی کے لیے نکلے ڈاکٹر کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

بنگال: سڑک حادثے میں ڈاکٹر کی موت
بنگال: سڑک حادثے میں ڈاکٹر کی موت
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 2:26 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع بردوان کے درگاپور کے گوربازار علاقے میں تیز رفتار پرائیوٹ گاڑی نے ایک ڈاکٹر کو ٹکر مار دی۔

گاڑی کی ٹکر اتنی زوردار تھی کہ ڈاکٹر 10 سے 13 فٹ کی دوری پر جاگرے۔ جس کی وجہ سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے پرائیوٹ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ارون پال(35 ) کے طور پر ہوئی ہے۔ ارون پال پیشے سے ڈاکٹر تھے۔ وہ آج صبح وہ چہل قدمی کے لیے گھر سے نکلے تھے۔

مقامی باشندوں نے حادثے کے بعد احتجاج کرتے ہوئے ناکہ بندی کردی جس سے آمدرفت ٹھپ پڑ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.