گرفتار دونوں افراد میں سے لکشمی کانت شا کا تعلق دہلی اور گوتم چٹرجی کا تعلق شمالی 24 پرگنہ ضلع کے باراسات سے ہے۔
ریلوے پولیس نے اتوار کی شام دونوں کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ مغربی بردوان کے آسنسول ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر پانچ پر کھڑے تھے۔
ریلوے پولیس نے دونوں کو گرفتار کرنے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا۔ پیسے کے مالک کا پتہ لگانے کے لیے دونوں کو پولیس حراست میں دے دیا گیا ہے۔
پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے قبول کیا کہ یہ پیسہ مبینہ طور پر بی جے پی کا تھا جسے وہ کولکاتا میں دینے کے لیے جا رہے تھے۔
بی جے پی کے مقامی رہنما نے پارٹی کا پیسہ ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ 'پکڑے گئے دونوں لوگوں کا بی جے پی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کی شبیہ خراب کرنے کے لیے یہ حکمراں ترنمول کانگریس کی سازش ہے۔'
ریاست میں انتخابات کے دوران، اب تک 64 کروڑ روپے ضبط کیے جا چکے ہیں۔