ETV Bharat / state

'انجان نمبر کا ویڈیو کال ریسیو نہ کریں'

مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ للٹو ہلدار نے کہا دیر رات کو انجان نمبرسے ویڈیو کالز کیےجا رہے ہیں۔اگر کوئی شخص پہلی مرتبہ اٹھا نہیں پایا تو اسے دو تین بار بار کیا جا رہا ہے تاکہ وہ فون اٹھانے کے لئے مجبور ہو جائے۔یہ کھیل تین سے چار سیکنڈ کا ہے۔فون کال اٹھانے والوں کی تصویر انجان شخص کے پاس پہنچ جا رہی ہے اور اس کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

'انجان نمبر کا ویڈیو کال ریسیو نہ کریں'
'انجان نمبر کا ویڈیو کال ریسیو نہ کریں'
author img

By

Published : Jan 1, 2021, 1:52 PM IST

مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ للٹو ہلدار نے کہا کہ کسی بھی انجان نمبر سے آنے والے ویڈیو کال کو اٹھانے کی غلطی نہ کریں۔کوئی بھی عام آدمی اگر ایسی غلطی کرتا ہے تو اسے سنگین نتائج کا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔اس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی پولیس عوام ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔عوام کو پولیس سے اس ضمن میں رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ پریس کانفرنس طلب کرنے کا خاص اور واحد مقصد عوام کو اس مقصد سے آگاہ کرنا ہے۔مغربی بنگال پولیس کے ساتھ ہے اور رہے گی۔

معاملہ یہ ہے کہ دیر رات کو انجان نمبر سے ویڈیو کال کیا جا رہا ہے۔اگر کوئی شخص پہلی مرتبہ اٹھا نہیں پایا تو اسے دو تین بار بار کیا جا رہا ہے تاکہ وہ فون اٹھانے کے لئے مجبور ہو جاے۔یہ کھیل تین سے چار سیکنڈ کا ہے۔فون کال اٹھانے والوں کی تصویر انجان شخص کے پاس پہنچ جا رہی ہے اور اس کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

مغربی بنگال کے ضلع کوچ بہار میں دو تین معاملوں کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔پولیس نے پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیکر تفتیش شروع کر دی۔بتایاگیا کہ تفتیش کے دوران کئی حیران کر دینے والی سچ سامنے آئے۔ اس لئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ مغربی بنگال کی عوام کو زیادہ تر کال ہریانہ اور پنجاب سے آ رہے ہیں۔مغربی بنگال سائبر سیل اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رکن اسمبلی فیروزہ بی بی کے خلاف کارروائی کے بعد ترنمول پر تنقید

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.