ETV Bharat / state

Demonstrators to go to Delhi to Protest: کولکاتا میں سڑکوں کی ناکہ بندی کیوں: ممتا بنرجی

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 10:29 PM IST

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ وہ حضرت محمدﷺ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کی کڑی مذمت کرتی ہیں Prophet Muhammad row، لیکن کولکاتا کی سڑکوں کی ناکہ بندی کرنے کا مطلب کیا ہے۔ جس کو احتجاج کرنا ہے وہ دہلی جاکر کریں۔ انہوں نے قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کرنے پر سوال اٹھایا ہے۔ Road Blockades in West Bengal

mamata instruct don,t block road if you want to protest please go to delhi
کولکاتا میں سڑکوں کی ناکہ بندی کیوں: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی سیکٹریریٹ بلڈنگ نبنو میں ہنگامی میٹنگ طلب کیا اور ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ یہ سب کو پتہ ہے کہ بی جے پی کی نفرت اور مذہب کے نام پر سیاست کرکے پورے ملک میں افراتفری مچا رکھی ہے۔ اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہناکہ بی جے پی کے رہنماؤں کو کسی مذہب کے لوگوں کو جذبات بھڑکانے کا حق کس نے دیا ہے، آپ ایسا ہرگز نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہلی میں کچھ ہواہے۔ دہلی میں کسی نے غلطی کی ہے تو کولکاتا کی سڑکوں کی ناکہ بندی کرنے کا مطلب کیا ہے۔ ناکہ بندی کرکے کولکاتا کے لوگوں کو پریشان کرنے کی کیا ضرورت ہے۔'

ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو احتجاج کرنا ہے تو وہ دہلی جا کرے، معاملہ دہلی کا ہے۔ سبھی کو دہلی میں احتجاج کرنا چاہیے۔ کولکاتا میں احتجاج کرنے کا منصوبہ کیوں بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگال کے لوگوں سے بی جے پی کے اکسانے والی بیان بازی پر توجہ نہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ بی جے پی کے رہنما بنگال میں افراتفری کا ماحول پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ کی ناکہ بند کر دی، ناکہ بندی کے سبب گھنٹوں تک آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔

قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کرنے والے مسلمانوں کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سخت پیغام دیتے ہوئے کہاکہ مغربی بنگال میں بند اور ناکہ بندی کی سیاست کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ جسے احتجاج کرنا ہے وہ دہلی جا سکتے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.