ETV Bharat / state

ایم آئی ایم کے ضلع صدر سمیت پانچ ہزار کارکنان ترنمول میں شامل

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے بیربھوم ضلع صدر شعیب اختر سمیت پانچ ہزار کارکنان ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔

author img

By

Published : Feb 8, 2021, 4:49 PM IST

ایم آئی ایم کے شعیب اختر سمیت پانچ ہزار کارکنان ترنمول میں شامل

مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر شعیب اختر سمیت تقریباً پانچ ہزار کارکنان ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔

مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کو دل بدل کے کھیل میں اب تک سب سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔

ضلع بیربھوم کے صدر شعیب اختر نے مجلس اتحاد المسلمین کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد کہا کہ صحیح وقت پر بالکل صحیح فیصلہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روکنا ہم سبھی کا مقصد ہے۔ الگ الگ ہو کر لڑنے سے سیکولر جماعتوں کو نقصان ہوگا، بی جے پی بھی چاہتی ہے کہ ہم آپس میں لڑتے رہے جس سے اس کی راہ اور ہموار ہو جائے۔

شعیب اختر نے اقلیتی ووٹوں کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لئے ہی مجلس اتحاد المسلمین کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ اے آئی ایم ایم کے تقریباً پانچ ہزار کارکنان حکمراں جماعت ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور ضلع صدر انوبراتا منڈل نے کہا کہ شعیب اختر نوجوان لڑکا ہے۔ بات سمجھ میں آتے ہی ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے اقلیتی ووٹ ممتا بنرجی کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا سکتا ہے۔ بی جے پی کی پھوٹ ڈالو کی سیاست کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سبرت بخشی نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.