ETV Bharat / state

DM Visits Super Speciality Hospital ضلع مجسٹریٹ کا سپر اسپیشلٹی ہسپتال کا دورہ کیا - مالدہ ضلع مجسٹریٹ نے سپراسپیشلٹی ہسپتال

مسلم اکثریتی ضلع مالدہ کے چنچل میں واقع واحد سپراسپیشلٹی ہسپتال میں بیڈ اور ضروری سہولیات کے فقدان کے باعث مریضوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مالدہ کے ضلع مجسٹریٹ نتن سنگھانیہ نے سپر اسپیشلٹی اسپتال کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپال میں ضروری سہولیات کے فقدان پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ DM Visits Super Speciality Hospital

ضلع مجسٹریٹ کا سپر اسپیشلٹی ہسپتال کا دورہ کیا

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 5:51 PM IST

ضلع مجسٹریٹ کا سپر اسپیشلٹی ہسپتال کا دورہ کیا

مالدہ: مغربی بنگال کے مالدہ کے ضلع مجسٹریٹ نے سپر اسپیشلٹی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ڈی ایم ہسپتال کے وارڈ میں داخل ہوتے ہی وہاں کی صورتحال دیکھ کر حیران رہ گئے۔ہسپتال کے فرش پر مریض پڑے ہوئے ملے۔مریضوں کے یارومددگار علاج کے انتظار میں پڑے ہوئے ہیں۔مریضوں کے رشتہ داروں نے ضلع مجسٹریٹ سے مدد کی اپیل کی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے وہاں کی موجودہ صورتحال دیکھ کر ہسپتال انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ حالانکہ انہوں نے ہسپتال میں جاری طبی خدمات کے بارے میں میڈیا کے سامنے براہ راست کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔ مالدہ ضلع کے دو سب ڈویژن ہیں۔ان میں سے ایک چنچل سب ڈویژن ہے۔چنچل سب ڈویژن میں طبی خدمات مکمل طور پر چنچل سپر اسپیشلٹی ہسپتال پر منحصر ہے۔سب ڈویژن کے کے چھ بلاکس کے لوگ اس سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں علاج کے لئے آتے ہیں۔

تاہم مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مطابق اس ہسپتال میں انفراسٹرکچر کی بڑی کمی ہے۔ ضرورت کے مطابق بیڈ نہیں ہونے کے سبب مریضوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نتن سنگھانیہ نے گزشتہ رات اچانک ہسپتال کے دورے آگئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ضلع کمشنر (جنرل) ویبھو چودھری اور ضلع چیف ہیلتھ آفیسر پاپڈی نائک بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:New Electric Car چونسٹھ سالہ شرافت علی نے بیٹری سے چلنے والی گاڑی بنائی

ہسپتال میں داخل ہوتے ہی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دیکھا کہ وہاں تمام بستر مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ کئی مریض ہسپتال کے فرش پر پڑے ہیں۔ معاملہ سامنے آتے ہی انہوں نے اپنا غصہ ہسپتال انتظامیہ پر نکالا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ چیف ہیلتھ آفیسر سمیت ہسپتال کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کے لئے بیڈز کی تعداد بڑھانے کے لئے مناسب اقدامات کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.