ETV Bharat / state

'دلیپ گھوش پرکئی حملےہوئے، مگر کاروائی نہیں ہوتی' - کولکتہ کی خبریں

بی جے پی کے رہنما سومترا خان کا الزام ہے کہ، کال چینی میں بی جے پی کے ریاستی صدر کے قافلے پر ہوئے حملے میں ترنمول کانگریس کے حامی ملوث ہیں۔

'دلیپ گھوش پرکئی حملےہوئے، مگر کاروائی نہیں ہوتی'

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 1:55 AM IST

مغربی بنگال بی جے پی یوا مورچہ کے صدر سومترا خان نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ ایک بار نہیں چار مرتبہ حملہ ہو چکا ہے۔ ایک بھی معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

سومتراخان کا کہنا ہے کہ بہت ہی تکلیف کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ پولیس ایک معاملے کو حل کر نہیں پائی ہے۔ بی جے پی کے یوتھ مورچہ کے صدر نے کہا کہ کن کن باتوں باتوں کی مذمت کی جائے. ہر معاملے میں ترنمول کانگریس اور اس کی پولیس ملوث ہے۔

بی جے پی کے رہنما کے مطابق کال چینی میں بی جے پی کے ریاستی صدر کے قافلے پر ہوئے حملے میں ترنمول کانگریس کے حامی ملوث ہیں۔ اگر کوئی دوسرا ملوث رہتا تو اب تک اس کی گرفتاری عمل میں آ جاتی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے قافلے پر ہوئے حملے کے خلاف ریاستی سطح پر تحریک جاری رہے ۔

ادھر کولکاتا کے چترنجن ایوینو میں دلیپ گھوش کے قافلے پر حملے کے خلاف احتحاجی جلوس نکالا گیا۔ پولیس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔اس کے علاوہ شمالی 24پرگنہ ضلع کے بیشتر علاقوں سے احتجاجی جلوس نکالنےسلی گوڑی میں جلوس کے دوران پولیس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔بی جے پی کے درجنوں حامیوں کو حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کانگریس کے سینکڑوں حامی بی جے پی میں شامل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.