ETV Bharat / state

Dhupguri By Election دھوپ گوڑی ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری

جلپائی گوڑی ضلع کی دھوپ گوڑی اسمبلی (ریزرو) سیٹ پر 5 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی جمعہ کی صبح 8 بجے سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہوئی۔

دھوپ گوڑی ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 3:06 PM IST

جلپائی گوڑی: مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع میں دھوپ گوڑی اسمبلی (ریزرو) سیٹ پر 5 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی جمعہ کی صبح 8 بجے سخت سیکورٹی کے درمیان جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حکمراں ترنمول کانگریس کے امیدوار نرمل چندر رائے یونیورسٹی آف نارتھ بنگال کے جلپائی گوڑی II کیمپس میں ہونے والی ووٹوں کی گنتی میں آگے ہیں۔ صبح پہلے پوسٹل بیلٹس کی گنتی کی جا رہی تھی، ووٹوں کی گنتی کے لیے 25 ٹیبل لگائی گئی ہیں۔

اس ضمنی انتخاب میں اصل مقابلہ ترنمول امیدوار اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار تاپسی رائے اور کانگریس کی حمایت یافتہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) کے ایشور چندر رائے، بائیں محاذ کے امیدوار کے درمیان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bypolls counting ضمنی انتخابات کی گنتی جاری، تریپورہ میں بی جے پی تو کیرالہ میں کانگریس کی جیت

واضح رہے کہ دھوپ گوڑی اسمبلی سیٹ پر 5 ستمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی جس میں 78 فیصد ووٹ پڑے تھے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گنتی مرکز کے اندر اور اس کے آس پاس تین سطحی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضمنی انتخاب 25 جولائی کو ایس ایس کے ایم اسپتال میں بی جے پی ایم ایل اے وشنو پڈ رے کی موت کی وجہ سے کرایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.