ETV Bharat / state

ڈپٹی الیکشن کمشنر کا دورہ سلی گوڑی - West Bengal

ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سلی گوڑی کا دورہ کیا اور ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران سے ملاقات کی۔

Deputy Election Commissioner
ڈپٹی الیکشن کمشنر
author img

By

Published : Dec 19, 2020, 1:57 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کی تیاریاں جاری ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی تگ و دو کے درمیان الیکشن کمیشن کے اعلی عہدیداروں کے دورے بھی جاری ہیں۔

Deputy Election Commissioner visits siliguri
ڈپٹی الیکشن کمشنر کا دورہ سلی گوڑی

ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کو پرُامن طریقے سے کرانے کی تمام تر کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ، ضلع پولیس، سپرنٹنڈنٹ سمیت تمام اعلی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کر کے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اگلے چند دنوں کے دوران الیکشن کمیشن کے سربراہ سنیل اروڑہ بھی مغربی بنگال کے دورے پر آنے والے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے سربراہ سنیل اروڑہ مغربی بنگال کے دورے کے دوران ریاست کے تمام اعلی پولیس افسران اور گورنر جگدیپ دھنکر سے بھی ملاقات کریں گے۔

ریاستی الیکشن کمیشن کے سی ای او عارف آفتاب کا کہنا ہے کہ ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل اضلاع کے دورے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرحدی اضلاع کے پولنگ مراکز کے سکیورٹی انتظامات کو پہلی ترجیح دی جا رہی ہے اور اسی سلسلے میں اعلی حکام سے
تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

'ممتابنرجی اور پارٹی سے معافی مانگتا ہوں'

واضح رہے کہ ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین جمعہ کو مالدہ ضلع کے چار ڈویژن مرشدآباد، شمالی دیناج پور اور جنوبی دیناج پور کے دورے پر گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.