ETV Bharat / state

Dengue Death In kolkata ڈینگو سے نوجوان کی موت پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج

جنوبی کولکاتا کے بہالہ تجانہ کے تحت پوربھا علاقے میں ڈینگو میں مبتلا ایک نوجوان کی موت کے بعد مقامی باشندوں نے محکمہ صحت اور کارپوریشن کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ Dengue Death In kolkata

اجمیر میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک دفعہ 144 نافذ

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 3:54 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارا الحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی تمام تر کوششوں کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔کولکاتا اور اس کے اطرف میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔Dengue Death Toll Rise Continue In West Bengal

اسی درمیان جنوبی کولکاتا کے بہالہ تجانہ کے تحت پوربھا علاقے میں ڈینگی میں مبتلا ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔مرنے والے نوجوان کی شناخت شیان گھوش چودھری کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوان چار دنوں قبل بیمار پڑ گیا تھا۔جنوبی کولکاتا کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج اس کی موت ہو گئی ۔ڈاکٹروں نے بھی اس کی موت کی وجہ ڈینگی بتائی ہے ۔

نوجوان کی موت کے بعد مقامی باشندوں نے محکمہ صحت اور کارپوریشن انتظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود علاقے میں صاف صفائی کے کاموں کی رفتار سست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Chamoli Landslide چمولی میں تودہ کھسکنے سے چار افراد کی موت

انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب ہی علاقے میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف مرشدآباد کے فراکا میں بھی ڈینگی سے ساتویں جماعت کی ایک طالبہ کی موت ہوئی ہے۔وہ بھوانی پور پنچایت کی رہنے والی ہے ۔اس کی شناخت موسمی خاتون کے طور پر پوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو مغربی بنگال میں ایک ہی دن میں تین لوگوں کی موت ہوئی تھی۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ریاست میں ڈینگی سے سات لوگوں کی موت ہوچکی ہے Dengue Death Toll Rise Continue In West Bengal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.