ETV Bharat / state

کانگریس اور بائیں محاذ کا خصوصی اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ

کانگریس اور بائیں محاذ کے رہنماوں نے کسان اور مزدور بل پر بحث کے لئے خصوصی اسمبلی بلانے کا مطالبہ کیا۔

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 1:13 PM IST

کانگریس اور بائیں محاذ کا خصوصی اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ
کانگریس اور بائیں محاذ کا خصوصی اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ

مغربی بنگال میں اپوزیشن جماعت کانگریس اور بائیں محاذ نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو خط لکھ کر کسان اور مزدور بل پر بحث کے لئے خصوصی اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا.

اسمبلی میں بائیں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ مل کر وزیر اعلی ممتابنرجی کو خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ستمبر کے آخر میں کسان بل اور مزدور بل پر بحث کے لئے خصوصی اجلاس بلانے کے لئے وزیراعلی کو خط لکھا گیا تھا۔

لیکن ایک مہینہ سے زیادہ وقت گزر جانے کے باوجود وزیراعلی ممتابنرجی نے اس ضمن میں واضح طور پر کچھ بھی نہیں کہا ہے۔

سی پی آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ 'ہم سب وزیراعلی کی خاموشی کی وجہ جاننا چاہتے ہیں، اسمبلی اجلاس نہ بلانے کی کوئی تو خاص وجہ ہوگی۔

سوجن چکرورتی نے کہا کہ ‘کیرالہ, پنجاب اور راجستھان سمیت دیگر ریاستوں نے کسان بل کے قرارداد پاس کر چکی ہیں۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ‘بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف اسمبلی میں بائیں محاذ کیا جا رہا ہے لیکن ممتا بنرجی خاموش ہیں۔’

دوسری طرف اپوزیشن رہنما عبدالمنان کا کہنا ہے کہ ‘مرکزی حکومت کے کسان بل اور مزدور بل پر وزیراعلی کو اپنا موقف واضح کرنا چاہئے لوگوں کو بھی پتہ چلنا چائیے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی بی جے پی کے بارے میں کیا سوچتی ہیں۔'

واضح رہے کہ کانگریس اور بائیں محاذ نے کسان بل اور مزدور بل پر بحث کے لئے خصوصی اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے وزیراعلی کو خط لکھا تھا لیکن انہیں ریاستی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.