مغربی بنگال کے سلی گوڑی ضلع میں ترنمول کانگریس کی میونسپل کارپوریشن، سلی گوڑی محکمہ پریشد انتخابات میں کامیابی ملنے کے بعد آج وزیر فرہاد حکیم نے نومنتخب کاونسلرز اور محکمہ پریشد کے نومنتخب اراکین سے ملاقات کی. اس موقع پر ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ وزیر داخلہ کے ساتھ انتہا پسندوں کی جو تصویر وائرل ہوئی ہے وہ سنگین معاملہ ہے. اس کی این آئی اے جانچ لازمی ہے. لوگو لوگوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ اسٹیج پر جو شخص کھڑا ہے دراصل ہے کون؟
انہوں نے کہا کہ اودے پور قتل معاملے میں گرفتار شخص کو بھی بی جے پی کا رکن بتایا جاتا ہے. گرفتار شخص کا بی جے پی کے ساتھ تعلقات کی این آئی اے جانچ ہونی چاہیے. ان کا کہنا ہے کہ دوسروں کے لئے این آئی اے، سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانچ کا حکم دیا جاتا ہے جب اپنی باری آتی ہے تو خاموشی اختیار کر لی جاتی ہے. کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے کہا کہ سب کے لئے ایک قانون ہونا چاہیے جو ہمارے لئے وہی آپ کے لئے. دونوں میں فرق کیسے اور کیوں؟
یہ بھی پڑھیں: Firhad Hakim Silent on Anis Khan's Murder: انیس خان قتل کے سوال پر فرہاد حکیم کی خاموشی
فرہاد نے کہا کہ 2024 تک یہ کھیل جاری رہے گا.اس کے بعد بی جے پی کو چراغ لے کر ڈھونڈنے سے نہیں ملے گی. بنگال سے اس کا صفایا یقینی ہے دہلی میں بھی انہیں ناکامی ملے گی.