ETV Bharat / state

ادھیر رنجن چودھری کو بنگال کانگریس کی کمان سونپنے کا مطالبہ - ادھیر رنجن چودھری کو بنگال کانگریس کی کمان سونپنے کا مطالبہ

کانگریس کے سینئر رہنما عبدالمنان نے کانگریس کارگزار صدر سونیا گاندھی سے مطالبہ کیا ہے کہ مغربی بنگال پردیش کانگریس کمیٹی کی صدارت کی ذمہ داری کانگریس کے رہنما اور رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری کو سونپا جائے۔

demand for handing over the command of bengal congress to adhir ranjan chowdhury
ادھیر رنجن چودھری کو بنگال کانگریس کی کمان سونپنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 8:21 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سینئر رہنما عبدالمنان نے کانگریس کی کارگزار صدر سونیا گاندھی سے مطالبہ کیا ہے کہ مغربی بنگال پردیش کانگریس کمیٹی کی صدارت کی ذمہ داری رکن پارلیمان اور کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کو سونپا جائے۔ 30 جولائی کو سینئر کانگریسی رہنما سومن مترا کے انتقال کے بعد سے ہی ریاستی کانگریس کے صدر کا عہدہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے خالی ہے۔ اس عہدہ کے لیے پارٹی کو ایک ایسے رہنما کی تلاش ہے جو سنہ 2021 کے اسمبلی انتخاب میں پارٹی کی قیادت سنبھال سکے۔

بنگال ٹیکسی آپریٹرز یونین کا 21 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان

سومترا سے قبل کانگریس کی کمان ادھیر رنجن چودھری کے پاس ہی تھی مگر کئی رہنماؤں کی ناراضگی اور کانگریس میں بھگدڑ کے بعد انہیں اس عہد ہ سے ہٹاکر سینئر کانگریسی رہنما عبدالمنان کو پارٹی کی کمان سونپ دی گئی تھی۔ عبدالمنان نے سونیا گاندھی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ گذشتہ ایک مہینے سے پارٹی کی صدارات کا عہدہ خالی ہے۔ اس کی وجہ سے پارٹی کا کام متاثر ہو رہا ہے۔

ادھیر رنجن چودھری تجربہ کار رہنما ہیں اور اس سے قبل بھی وہ پارٹی کی صدارت سنبھال چکے ہیں۔ اس لیے انہیں عہدہ سونپا جائے۔ تاہم عبدالمنان نے اس کے بارے میں عوامی سطح پر کچھ بھی کہنے سے انکار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.