ETV Bharat / state

لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کے لئے مشرقی ریلوے کو خط - Defence chief secretary writes eastern railway

داخلہ چیف سکریٹری نے محدود اور گائیڈ لائن کے ساتھ لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کے لئے مشرقی ریلوے کو خط لکھا۔

 لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کے لئے مشرقی ریلوے کو خط

author img

By

Published : Nov 1, 2020, 12:48 PM IST

مغربی بنگال کے چیف داخلہ سکریٹری الاپن بنرجی نے محدود اور گائیڈ لائن کے ساتھ لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کے لئے مشرقی ریلوے کو خط لکھا۔

ریاستی داخلہ سکریٹری نے مشرقی ریلوے کے جنرل منیجر کو خط لکھ کر جلد سے جلد اس ضمن میں تبادلہ خیال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حکومت کی اس پہل سے ریاست میں گزشتہ آٹھ مہینوں سے معطل لوکل ٹرین خدمات کی دوبارہ بحالی کا امکان روشن ہو گیا ہے۔

چیف داخلہ سکریٹری نے صبح اور شام حکومتی گائیڈ کے تحت دفتری اوقات میں محدود ٹرینیں چلانے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘امید ہے کہ مشرقی ریلوے کے جنرل منیجر سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد کوئی مثبت راستہ نکل جائے۔’

داخلہ چیف سکریٹری نے نبنو میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ‘عام لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے محدود لوکل ٹرین خدمات بحال کرنا ضروری ہے۔’

دوسری ریاست کی اپوزیشن پارٹیوں نے لوکل ٹرین خدمات بحالی کرنے کے لئے ریاستی اور مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہوڑہ اولڈ اسٹیش کمپلیکس میں سرکاری ملازمین کے لئے مقرر اسپیشل اسٹاف ٹرین میں عام لوگوں کے اٹھنے کو لے کر زبردست تنازعہ کھڑا ہو گیا۔

جی آر پی اور آر پی ایف کے لاٹھی چارج میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے جن میں خواتین بھی شامل ہے۔

سرکاری ملازمین کے لئے اسپیشل ٹرین چلانے پر عام لوگوں نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.