ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی جوش و خروش کے ساتھ عید کی تیاریاں آخری مرحلے داخل ہو چکی ہیں۔ اسی درمیان دارالحکومت کولکاتا کی پریسیڈنسی جیل میں عید کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا. eid celebration in presidency Jail۔ عید کے دوسرے دن جیل احاطے میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان جشن عید تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ پریسیڈنسی جیل کے سپرنٹنڈنٹ دیباسیش سرکار نے کہا کہ اس مرتبہ جیل انتظامیہ نے جیل میں جشن عید کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے. اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ Decision For Eid Celebration at Presidency Jail
انہوں نے کہا کہ جشن عید کی تقریب کے دوران جیل انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو ہی بطور مہمان مدعو کیا گیا ہے. اس تقریب کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ کسی باہری شخص کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جیل میں قید 2300 قیدیوں کے لیے اس دن صبح سے لے کر رات تک کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے. قیدی ہی ثقافتی پروگرام میں حصہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
پریسیڈنسی جیل کے سپرنٹنڈنٹ دیباسیش چکرورتی کے مطابق ہمیں معلوم ہے کہ عید سب سے بڑا تہوار ہے. اس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے. اگر یہ تجربہ کامیاب ہوتا ہے تو مستقبل میں دوسرے اہم تہواروں کے موقع پر جشن تقریب کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔